سرفراز احمد کا ساتھ کبھی نہ چھوڑنے کے دعوے کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق کپتان کو ریلیز کر دیا

گلیڈی ایٹرز کو واحد ٹرافی جتوانے والے سرفراز احمد کو پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ سے قبل اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی اتوار 5 جنوری 2025 00:48

سرفراز احمد کا ساتھ کبھی نہ چھوڑنے کے دعوے کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ..
لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 04 جنوری 2025ء ) سرفراز احمد کا ساتھ کبھی نہ چھوڑنے کے دعوے کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق کپتان کو ریلیز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو واحد ٹرافی جتوانے والے سرفراز احمد کو پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ سے قبل اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔ سرفراز احمد پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کے واحد کپتان ہیں جو مسلسل سیزنز میں اپنی ٹیم کو پلے آف مرحلے تکے پہنچانے میں ناکام رہے، جس کے بعد گزشتہ برس انہیں کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر ماضی میں دعوے کرتے رہے کہ جب تک سرفراز احمد کرکٹ کھیل رہے ہیں، تب تک نہ انہیں کپتانی سے ہٹایا جائے گا، نہ ہی ٹیم سے باہر کیا جائے گا۔ تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے مالک کے ماضی کے دعووں کے برعکس، پہلے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹایا، جبکہ اس سال انہیں ٹیم سے بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل 2025 کا ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا جبکہ ایونٹ 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔

اس مرتبہ 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے ڈرافٹ کیلئے سائن کیا ہے۔ پی ایس ایل کے قواعد کے مطابق ہر فرنچائز کو اپنے سابقہ اسکواڈ میں سے 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت ہوتی ہے، 3 فرنچائزز نے مکمل طور پر ریٹینشن کا استعمال کیا ہے جبکہ کراچی کنگز ،ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے 7، 7 کھلاڑی برقرار رکھے ہیں۔