سید نیئر حسین بخاری سے اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

پیر 6 جنوری 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2025ء)سابق چیئرمین سینیٹ و سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر حسین بخاری سے اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، سینٹر سلیم مانڈوی والا بیرسٹر عقیل آغا رفیع اللہ سابق وفاقی وزرا چوہدری اعتزاز احسن عبدلقادر پٹیل ساجد طوری نزر گوندل تسنیم قریشی امتیاز صفدر وڑائچ پیر نقیب الرحمن عید گاہ شریف چیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان ،سابق گورنر خیبرپختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر ،جسٹس طارق محمود جہانگیری سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشادعبدالرشید شیخ راجہ ریاض سردار غلام عباس بیرسٹر سیف اللہ نیازی چوہدری ایوب سابق وزیر آزاد کشمیر چوہدری یاسین ،سابق تحصیل ناظم حضرو رضا خان ،ایم این اے شیر اکبر خان ،ذوالفقار ظفر گوندل،راجہ جاوید اخلاص ایم پی اے، شوکت عزیز بھٹی نے بخاری ہائوس پہنچ کر نیر بخاری سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی سید جرار بخاری سید سبط الحیدر بخاری انیس بخاری رضوان بخاری بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پیر نقیب الرحمن گدی نشین عید گاہ پیر نقیب الرحمن نے نیئر بخاری کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور اجتماعی دعائے مغفرت کرائی۔