
پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام قائدِ جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سالگرہ کی پروقار تقریب
محمد علی
پیر 13 جنوری 2025
22:40

(جاری ہے)
اس موقع پر بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکنان، جیالے، اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیپلز پارٹی سعودی عرب چوہدری تصور حسین، سینئر نائب صدر ملک جاوید حسین، عدیل صدیقی، چوہدری ذوالفقار، صدر مسلم کانفرنس سردار اشفاق احمد خان، چیئرمین مسلم لیگ ن اکرم گجر، اور دیگر مقررین نے بھٹو شہید کی قیادت اور ان کے کارناموں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور اسے ناقابلِ تسخیر ملک کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔ ان کے ترقی پسند نظریات آج بھی پاکستانی عوام کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ تقریب کی مہمان خصوصی سحر کامران نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھٹو شہید قائداعظم محمد علی جناح اور لیاقت علی خان کے بعد واحد رہنما تھے، جنہوں نے پاکستانی عوام کو عزت سے جینے کا درس دیا۔ ان کی قربانیوں کو بھٹو کے جیالے آج بھی یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک کے تمام رہنما عوام کی فلاح اور پاکستان کی محبت کو ترجیح دیں، تو ملک کے تمام مسائل کا حل ممکن ہو سکتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو، اور پیپلز پارٹی کے تمام شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر کبابش آرٹس کونسل کے صدر علی خورشید ملک نے بھی خصوصی شرکت کی۔مزید
-
پنجاب اورسندھ نے وفاق سے بھی زیادہ ترقیاتی فنڈزخرچ کرڈالے
-
پاکستانی کینیڈین سید نجم حسن کا خواب
-
کمرشل قونصلر سعدیہ خان قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اعزاز میں افطار ڈنر، سعودی صحافی، کاروباری اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی
-
افتخار چیمہ کی جانب سے کمیونٹی شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ، جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت
-
شیخ رشید احمد اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
-
معروف صحافی میاں فضل الٰہی اور سینئر اینکر پرسن شاہد میتلا کے اعزاز میں پُروقار افطار ڈنر
-
مولانا عبدالخبیر آزاد کے اعزاز میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینئر نائب صدر چوہدری عبدالوحید کی جانب سے پرتکلف افطار ڈنر
-
صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب رانا احمد شہریار خاں اور سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد میاں ضیاء الرحمن کی جدہ آمد پر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے ایک شاندار استقبالیہ ..
-
سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں پاکستانی ثقافت اور روایتی کھانوں کو فروغ دینے کے لیے "اصلی گوجرانوالہ" ریسٹورنٹ کا افتتاح
-
جدہ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نوشیر انجم لنگڑیال کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام
-
چوہدری رضوان اسلم جٹ کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
-
مصباح الحق کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس جدہ میں ایک خصوصی عشائیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.