ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ کی نمازہ جنازہ و تدفین کر دی گئی

نمازہ جنازہ و تدفین میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،سینئر رہنماوں فاروق ستار، انیس قائم خانی و دیگر مرکزی کمیٹی کے اراکین کی شرکت

ہفتہ 18 جنوری 2025 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2025ء)ایم کیو ایم پاکستان کے شہید چیئرمین ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ کی نمازہ جنازہ و تدفین عقیدت واحترام کے ساتھ ادا کر دی گئی ۔نمازہ جنازہ الصفا مسجد شریف آ باد میں ہوء جبکہ تدفین شہدا قبرستان عزیز آ باد میں ان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نمازہ جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،سئینر رہنماوں فاروق ستار, انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی کمیٹی کے اراکین،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں،اراکین سی اوسی،کراچی کے تمام ٹان کے زمہ داران وکارکنان،مرحومہ کے عزیز و اقارب و مختلف سیاسی و مذہبی کے نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کری اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔