
گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ مکمل طورپرفعال ہوگیا، پہلی پرواز لینڈ کر گئی
پی کے 503 کراچی سے 46 مسافروں کو لیکر گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرلینڈ، وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے مسافروں کا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کئے
فیصل علوی
پیر 20 جنوری 2025
11:49

(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن کی گوادر پرواز پی کے 503 کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر ہوئی۔
پرواز پی کے 503 صبح 9:15 کی بجائے 10 بجے گوادر کیلئے روانہ ہوئی۔قبل ازیں پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ ریئیر ایڈمرل میجر جنرل عدنان سرور ملک، ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس صادق، ڈی سی گوادر نے وزیردفاع خواجہ آصف کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر استقبال کیا۔افتتاحی پرواز کی خوشی میں ایک مختصر تقریب بھی منعقد کی گئی ہے۔ جس میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل۔ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن احسن علی منگی، ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید، ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے ڈی جی میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی ندیم شاہد اور دیگر نے شرکت کی۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے۔گوادر ائیر پورٹ پر بڑی گنجائش کے حامل ائیر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے۔ گوادر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کا آغاز سن 2019 میں کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال 2024ءکے نومبر میں منصوبہ تکمیل کو پہنچا۔ گوادر ائیرپورٹ پر 50 ارب روپے(بشمول چینی گرانٹ) کی خطیررقم خرچ ہوئی ہے۔ غیرمعمولی گنجائش کے حامل ائیرپورٹ کے ذریعے یومیہ بنیاد پر50 سے زائد ائیرلائنوں کو ایندھن اور کارگو کی سہولیات مہیا کی جاسکیں گی۔نئے ایئرپورٹ کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی کیانگ نے اکتوبر میں پاکستان کے دورے کے دوران کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کا بارودی سرنگوں کے خلاف عالمی مہم شروع کرنے کا اعلان
-
وسائل کی کمی دنیا کے کئی علاقوں میں قحط کے بڑھتے خطرے کا سبب
-
دنیا کے ہر بحران کا خمیازہ عام لوگ بھگت رہے ہیں، وولکر ترک
-
تارکین وطن نے گزشتہ سال اپنے خاندانوں کو بھیجے 700 ارب ڈالر
-
افغانستان: خواتین و لڑکیوں کی انصاف تک رسائی تقریباً ناممکن، نادا النشیف
-
2 سال سے قید عمر سرفراز چیمہ کو رہائی ملنے کا امکان
-
فیض حمید کا فیصلہ جون میں نہیں جلد آرہا ہے، میرے نزدیک کورٹ مارشل اور عمر قید ہوگی
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پلیٹ میں مارشل لاء ملا تھا لیکن انہوں نے کہا وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں
-
پاکستان متحدہ عرب امارات کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے،
-
بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں کوئی بات چیت نہیں ہورہی اور نہ ہی ہوگی
-
ایران اسرائیل جنگ: جوہری تنصیبات پر حملوں سے تابکاری کے خطرے میں اضافہ
-
انسانی امدادی سرگرمیوں کے لیے جنگی اخراجات کا صرف ایک فیصد درکار، فلیچر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.