شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو زبان دی ان جسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،شگفتہ نورین کاظمی

پیر 20 جنوری 2025 17:38

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2025ء)نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ آزاد جموں وکشمیر شگفتہ نورین کاظمی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو زبان دی ان جسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں آزاد جموں وکشمیر میں پیپلز پارٹی کو بڑی قوت بنانا مشن ہے ان شاء اللہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم پاکستان بن کر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا بھٹو شہید نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا آج قوم کو جو زباں ملی ہے اس کا کریڈٹ بھٹو شہید کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹو شہید کے مشن کو پورا کرنے کے لیے سیاسی میدان میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہی ہے صدر آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو شہادت کے بعد پارٹی کو متحد رکھا یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت بھی آصف علی زرداری کی وجہ سے قائم انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں بھٹو خاندان کے تمام افراد ہی اس سیاست کی نظر ہوئے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی میں عام ورکروں کو بھی عزت دی جاتی ہے ان شاء اللہ ہم آزاد جموں وکشمیر میں پیپلز پارٹی کو بڑی قوت بنانے کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔