
ججوں کے تحفظات پر مبنی خطوط نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کو متنازع بنا دیا ہے
اسٹیبلشمنٹ اور غلام حکمران اندھی طاقت اور جعلی اکثریت سے ہر غلط اقدام کررہے ہیں، چیف جسٹس صاحبان اپنی متعلقہ کورٹس کے ججز اجلاس بلا کر آزاد عدلیہ کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں، نائب امیرجماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ
ثنااللہ ناگرہ
پیر 10 فروری 2025
19:13

(جاری ہے)
امریکہ اور برطانیہ اسرائیلی یہودیوں کو واپس یورپی ممالک میں بسائیں اور دُنیا کو امن کی طرف لوٹ آنے دیں۔
مصر میں عرب ممالک کا سربراہی اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین پر مؤقف اور شیطانی عزائم کو سختی سے مسترد کردیں اور مِلتِ اسلامیہ کے جذبات کی ترجمانی کریں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی اور پیکا ایکٹ آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے لیے خطرناک ترین ریاستی اقدامات ہیں۔ ججوں کے تحفظات پر مبنی خطوط نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کو متنازع بنادیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اور غلام حکمران اندھی طاقت، جعلی اکثریت سے ہر غلط اقدام کررہے ہیں۔ ججوں کی تقسیم نے اِس عمل کو دوآتشہ کردیا ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان اپنی متعلقہ کورٹس کے تمام ججوں پر مشتمل اجلاس بلائیں اور آزاد عدلیہ کے تحفظ کے لیے جرات مندانہ کردار ادا کریں، وگرنہ صرف عدلیہ ہی مفلوج نہیں ہوگی عوام بھی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہوتے جائیں گے۔ حکومت پیکا ایکٹ میں ترامیم واپس لے اور صحافتی تنظیموں اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ساتھ ذمہ دار صحافت، ذمہ دار ڈیجیٹل میڈیا کے روڈ میپ کا فیصلہ کرے۔ لیاقت بلوچ نے گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں کسانوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم کے کاشت کاروں کے لئے آئندہ سال کی فصل گذشتہ سال کی فصل سے بھی زیادہ خوفناک شکل اختیار کررہی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کِسانوں کی محنت کے تحفظ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ زرعی اخراجات ناقابلِ برداشت ہیں۔ کِسان کی خوشحالی ہی ملک کے معاشی استحکام کی ضمانت ہے، کِسان بدحال ہوگا تو قومی معیشت بھی بدحال رہے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جی ٹی روڈ اور بین الاضلاعی سڑکوں کی حالت انتہائی ابتر ہے، سفر غیرمحفوظ اور خطرناک ہوگیا اور فارم سے مارکیٹ تک کِسانوں کی رسائی بڑی مشکلات سے دوچار ہے۔ جماعتِ اسلامی زراعت کی ترقی اور کِسانوں کے مسائل پر پورے ملک میں جدوجہد منظم کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ مہنگی بجلی اور تیل نے پیداواری سرگرمیوں کو مفلوج کردیا ہے۔ سِری لنکا میں بندر نے پورے ملک کی بجلی بند کردی، پاکستان کے بجلی نظام اور آئی پی پیز میں گُھسے بندروں کو بھی پوری طاقت سے نکالنا ہوگا۔ حکومتی معاشی ترقی کے دعوے نمائشی ہیں، عملاً عام آدمی کی حالت ابتر ہوتی جارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.