Live Updates

بانی تحریک انصاف عمران خان سے بشری بی بی ،وکلاء کی ملاقاتیں

منگل 11 فروری 2025 23:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2025ء) جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت مختلف مقدمات میں پابند سلاسل تحریک انصاف کے سابق چیئرمین سے منگل کے روز ان کی اہلیہ اور وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی گزشتہ روز 5 وکلا فیصل چوہدری، علی اعجاز بٹر، شعیب شاہین، عمران نیازی اور عرفان نیازی نے سابق چیئرمین سے ملاقات کی بشریٰ بی بی اور وکلا کی الگ الگ ملاقاتیں جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی سابق چیئرمین نے وکلا سے ملاقات کے دوران زیر سماعت مقدمات کے علاوہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور ہدایات جاری کیں ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق چیئرمین کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ایس او پی کے تحت سابق چیئرمین سے وکلا اور بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی ہے سابق چیئرمین نے کہا ہے 26 ویں ترمیم پاکستانی عدالتی نظام پر اسالٹ ہے کوٹ پیکنگ پر وکلا تحریک ہے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا ججوں کو امپورٹ کرکے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ لایا جارہا ہے تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے ان کا موقف تھا کہ اسکو عوام نے 8 فروری 2024 کو بھرپور حمایت کی لیکن قاضی فائز عیسیٰ نے فراڈ الیکشن کو پورا تحفظ فراہم کیا سابق چیئرمین نے ہدایت کی ہے کہ ججوں کی تقرری پر وکلا تحریک کا ساتھ دیں اس وقت موجودہ حکومت کا مفاد اور ملکی مفاد متضاد ہے انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نے جو اوپن خطوط لکھے ہیں ان پر نظر ثانی کی ضرورت ہے پاکستان میں رول آف لا کو ختم کردیا گیا ہے دہشت گردی کے خلاف کاروائیاں کرنے کے بجائے ایجنسیوں کو تحریک انصاف کے پیچھے لگایا گیا ہے صوابی جلسے پر انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین کا ٹرائل کنٹرولڈ ماحول میں کیا جارہا ہے ان کو فیئر ٹرائل نہیں دیا جارہا ہے لیکن ہم نے ان کا ٹرائل کھلی عدالت میں کرانے سے متعلق ایک درخواست بھی دائر کی ہے انہوں نے کہا کہ کل سابق چیئرمین کی گفتگو کو کچھ میڈیا چینلز نے آن ائیر کیا ہم چاہتے ہیں میڈیا جرات کا مظاہرہ کرے عدالت کا نظام شفافیت پر چلتا ہے انسانی حقوق کی 60 ہزار پٹیشنیں سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں سپریم کورٹ کا آڈٹ جو ہوتا ہے اسکے لئے دو ہفتے رکھے گئے سپریم اور ہائیکورٹ کو اپنی کتابیں کھولنی چاہئے سابق چیئرمین کو سیل سے عدالت کے علاؤہ کہیں نہیں لے جایا گیابنیادی اصول انصاف کی فراہمی ہے ذوالفقار بھٹو کو 40 سال بعد سپریم کورٹ نے تسلیم کیا سابق چیئرمین اور بشریٰ بی بی کو اوپن کورٹ میں پیش کیا جائے سابق چیئرمین کو اڈیالہ جیل رکھ کر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے میڈیا اور وکلائ میں پک اینڈ چوز کرکے جیل ٹرائل کے بھیجا جاتا ہے ہمارا یہ حق ہے آپ ہمارا اوپن کورٹ میں ٹرائل کریں ہم نے حکومت سے مذاکرات معطل کئے ہیں اپوزیشن سے رابطہ میں ہیں انکو چور کہتے ہیں جن پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں جنھوں نے آتے ہی این آر او لیا مقصود چپڑاسی والا کیس بھی بند کر دیا گیا،دو بڑی جماعتوں کا اس کے علاؤہ کوئی مطمع نظر نہیں ہے ہم گرینڈ اپوزیشن الائنس کی کوشش کر رہے ہیں جواب تو آگیا جس پر ہم نے جواب الجواب بھی دیا،شاید تیسرا بھی جائے اور چوتھا بھی جائے انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین عوام اور انکے درمیان خلیج کی طرف اشارہ کر رہے ہیں یہ تلخ حقائق ہیں آج نہیں تو کل ان تلخ حقائق پر غور کرنا پڑے گا شاہ محمود قریشی پر کونسا الزام ہے وہ جرات کی وجہ سے اندر ہیں کے پی واحد صوبہ سرپلس ہے جسکے ذمہ کوئی قرض نہیں کے پی میں دہشتگردی مسئلہ ہے ہماری پارٹی نے بیس اہم پی ایز کو پیسے لینے پر فارغ کیا تھا باقی پارٹیاں لٹی جاؤ تے پھٹی جاؤ کے پی میں بلدیاتی فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں ہم آئی ایم ایف وفد سے رابطہ کریں گے اور اپوزیشن لیڈر ان سے ملاقات بھی کریں گے ہم نے ڈوزیئر بھی تیار کیا ہے جو آئی ایم ایف وفد کو دیں گے،یہ ڈوزیئر حقائق پر مبنی ہے اڑھائی سال میں جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا وہ سب اس ڈوزیئر میں ہے انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نہ کل ڈاؤن تھے نہ آج ڈاؤن ہیں جس طرح بنی گالا تھے اسی طرح کھڑے ہیں پرعزم ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات