
آپ کی جماعت نے بڑی گرمجوشی سے آرمی سے متعلق قانون بنایا تھا، جسٹس نعیم کا سلمان اکرم سے مکالمہ
اگر بنیادی حقوق دستیاب نہ ہوں اور کسی ایکٹ کے ساتھ ملا لیا جائے، تو کیا بنیادی حقوق متاثر ہوں گی ، جسٹس جمال مندو خیل کا استفسار
بدھ 12 فروری 2025 22:26

(جاری ہے)
جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا کہ اگر بنیادی حقوق دستیاب نہ ہوں اور کسی ایکٹ کے ساتھ ملا لیا جائے، تو کیا بنیادی حقوق متاثر ہوں گی سلمان اکرم راجا نے موقف اپنایا کہ آرمی ایکٹ ایک بلیک ہول ہے، اس میں کوئی بھی ترمیم ہوئی تو بنیادی حقوق ختم ہو جائیں گے، قانون کے مطابق جرم کا تعلق آرمی ایکٹ سے ہونا ضروری ہے۔
جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا کہ اگر آرمڈ فورسز کا کوئی شخص گھر بیٹھے کوئی جرم کرتا ہے تو کیا اس پر بھی آرمی ایکٹ کا اطلاق ہو گا سلمان اکرم راجا نے موقف اپنایا کہ مثال کے طور پر پنجاب میں پتنگ اڑانا منع ہے، اگر کوئی پنجاب میں گھر میں پتنگ اڑاتا ہے تو وہ ملٹری کورٹ میں نہیں جائے گا، اس پر بھی سویلین قانون لاگو ہوگا۔جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا کہ گھریلو مسلئہ ہے، اگر پہلی بیوی کی مرضی کے بغیر دوسری شادی کر لی جائے، تو کیا اسے آرٹیکل تھری میں ڈال کر ملٹری کورٹ بھیجا جائے گا سلمان اکرم راجا نے کہا کہ لیاقت علی کیس میں بھی یہی ہوا، وہاں بھی آرٹیکل تھری کو شامل کیا گیا، جہاں تک بات رہی بنیادی حقوق کی، اس کے دروازے بند نہیں ہوں گے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے سلمان اکرم راجا کو مخاطب کرکے کہا کہ ہلکے پھلکے انداز میں کہہ رہا ہوں، بٴْرا نہ مانیے گا، آپ کی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ آجکل سیاسی وابستگی بھی ہے، جب آپ کی سیاسی پارٹی کی حکومت تھی اس وقت آرمی ایکٹ میں ایک ترمیم کی گئی، اس وقت پارلیمنٹ نے بڑی گرم جوشی کے ساتھ آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی۔سلمان اکرم راجا نے موقف اختیار کیا میں اس وقت پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تھا، میں تو ہمیشہ اپوزیشن والی سائیڈ پر رہا۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا ٹو ون ڈی کی حیثیت پر ہر مرتبہ سپریم کورٹ جوڈیشل ریویو کیوں کری سلمان اکرم راجا نے جواب دیا کہ لیگل فریم ورک تبدیل ہوجائے تو عدالتی نظرثانی کی جا سکتی ہے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ کیا ٹو ون ڈی کے لیے 1967 میں آرڈیننس لایا گیا، آرڈیننس کی ایک معیاد ہوتی ہے، کہیں ایسا تو نہیں آرڈیننس معیاد ختم ہونے پر متروک ہو گیا ہو جس پر سلمان اکرم راجا نے جواب دیا کہ میں عدالتی وقفہ کے دوران چیک کر لیتا ہوں۔جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ سول سروس میں کوئی شخص ایسا جرم کرتا ہے تو اسے نوکری سے نکالا جاتا ہے، سول سروس میں سزا دینے کا اختیار موجود نہیں ہے، آرمڈ فورسز میں ایک طرف نوکری سے نکالاجاتا ہے تو دوسری طرف سزا بھی دی جاتی ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اگر کوئی جاسوس پکڑا جاتا ہے تو اس کا ٹرائل کہاں کریں گی جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ آپ کو بتانا پڑے گا کہ آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوتا کس پر ہی سلمان اکرم راجا نے کہا ایسا نہیں کہ ٹو ون ڈی کے بغیر ریاست کا کاروبار نہیں چل سکتا۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا اگر کوئی سویلین مڈل مین دشمن ملک کے ورغلانے پر راز ان کے حوالے کر دے تو اسکا ٹرائل کہاں ہوگا سلمان اکرم راجا نے موقف اپنایا اس کا ٹرائل آفیشیل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ہوگا، آفیشیل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کا مکمل طریقہ کار موجود ہے، میں اصول اور قانون کے خلاف اپنی مرضی سے توڑ موڑ کر دلائل نہیں دوں گا۔جسٹس جمال مندو خیل نے پوچھا کہ چاہے نتائج آپ کے خلاف ہی کیوں نا ہوں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بے شک، میں آئین کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا، کلبھوش کا کیس آپ کے سامنے ہے، دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ آئین بنیادی حقوق دے اور کوئی ایک انگلی کے اشارے سے بنیادی حقوق چھین لے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ کمانڈنگ آفیسر کہے مجھے ارزم جنید چاہیے، اسے میرے حوالے کرو۔دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ 5 رکنی بینچ نے سیکشن ٹو ڈی ختم کردیا، سیکشن ٹو ڈی ختم ہونے کے بعد جاسوس عناصر کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا، آرمی میں سول ملازمین بھی ہوتے ہیں، اگر سول ملازم کی آڑ میں دشمن ملک کے لیے جاسوسی کرے، ایسے سول ملازم جاسوس کا ٹرائل کہاں ہوگا سلمان اکرم راجا نے جواب دیا آرمی میں موجود سول ملازمین کو آرمی ایکٹ کے تابع ہوتے ہیں۔دوران سماعت جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا کیا ہم آئین کے پابند ہیں یا عدالتی فیصلے کے پابند ہیں سلمان اکرم راجا نے جواب دیا سپریم کورٹ فیصلے کا احترام ہے، لیکن عدالت کے لیے ضروری نہیں، جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا اگر آئین میں تبدیلی ہو جائے تو کیا ہوگا سلمان اکرم راجا نے جواب دیا پھر تو صورتحال ہی مختلف ہوگی۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہم نے مرکزی فیصلے پر نظرثانی کرنی ہے، یکسانیت بھی لانی ہے، تشریح بھی کرنی ہے، پتہ نہیں اور کیا کیا کرنا ہے۔سلمان اکرم راجا نے موقف اختیار کیا کہ بند دروازوں کے پیچھے شفاف ٹرائل نہیں ہو سکتا، 19ویں صدی والا کورٹ مارشل اب پوری دنیا میں تبدیل ہو چکا ہے، 2025 میں 1860 والے کورٹ مارشل کی کارروائی کا اطلاق یونیفارم پرسنل پر بھی نہیں ہو سکتا، پتہ نہیں دو سال تک کیا ہوتا رہا، ایک کاغذ تک باہر لے کر جانے کی اجازت نہیں تھی، ضمانت کا حق بھی حاصل نہیں، برطانیہ میں جج ایڈووکیٹ جنرل کی تعیناتی ہائی کورٹ ججز تعیناتی کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے ہوتی ہے۔دوران سماعت اعتزاز احسن نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی علی کیس میں ایاز سپرا اور میجر اشتیاق آصف کا وکیل رہا، اس وقت ٹرائل اٹک جیل میں ہوتا تھا، ٹرائل کے بعد ریکارڈ جلا دیا جاتا تھا، جب ٹرائل ختم ہوتا ہماری اٹک قلع سے نکلتے وقت مکمل تلاشی لی جاتی تھی، ایک کاغذ تک نہیں لے کر جانے دیا جاتا تھا۔جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ اس وقت مارشل لا کا دور تھا، سلمان اکرم راجا نے موقف اختیار کیا مجھے بطور وکیل روزانہ اڈیالہ جیل میں یہی سہنا پڑتا ہے۔جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ اتنی تلاشی کیوں لی جاتی ہی سلمان اکرم راجا نے جواب دیا کہ میری ٹائی تک کی تلاشی لی جاتی ہے، وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ مجھ سے تو ایک مرتبہ ٹشو پیپر تک لے لیا گیا تھا۔جسٹس امین الدین خان نے سلمان اکرم راجا سے کہا کہ اپ دلائل اس کیس تک ہی محدود رکھیں، سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے 10 سال سزا دے دیں اور کہیں آپ کو اپیل کا حق نہیں، کیس کوئی اور سنتا ہے، فیصلہ کوئی اور جاری کرتا ہے، دنیا میں کورٹ مارشل کے لیے دو ماڈلز اپنائے گئے ہیں، دنیا میں ٹرائل کے لیے قابل ججز کو بھرتی کیا جاتا ہے، یہاں کنوکشن ریٹ 95 فیصد ہے، دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ اعتراف کی بنیاد پر سزا ہو جائے، اعتراف کی بنیاد پر سزا ہمارا ہی انوکھا طریقہ ہے، دنیا میں پورا نظام بدل کر رکھ دیا گیا ہے، دنیا میں اوپن ٹرائل کا تصور بھی موجود ہے۔جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے ہمارے سامنے جو معاملہ ہے ہم نے اس کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، عدالت نے کیس کی سماعت (آج) جمعرات تک ملتوی کر دی، سلمان اکرم راجا اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.