
پرویز مشرف اور 17ویں ترمیم کو سپورٹ کرنے والے مولانا فضل الرحمان ہمیں سبق نہ سکھائیں
آج سپریم کورٹ کی جو حالت ہوئی اس کی وجہ 26ویں ترمیم ہے، ترمیم کو پی ٹی آئی نے نہیں مولانا نے سپورٹ کیا اور ووٹ دیا، عمران خان نے کھلا خط ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے لکھا ، رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 14 فروری 2025
22:28

(جاری ہے)
علی محمد خان نے کہا کہ 17ویں ترمیم اور پرویز مشرف کو سپورٹ کرنے والے مولانا فضل الرحمان ہمیں سبق نہ سکھائیں، اگر ایک چیز پر اکٹھے ہوگئے تو تنقید کی بجائے آگے جانا چاہیئے۔ آج سپریم کورٹ کی جو حالت ہوئی، 26ویں ترمیم میں پی ٹی آئی نے نہیں مولانا نے حکومت کوسپورٹ کیا۔
ووٹ ہم نے نہیں مولانا نے دیا ہے۔مولانا اگر تنقید کریں گے تو فائدہ فارم 47کی حکومت کو ہوگا، ہم قانون کی حکمرانی چاہتے تو اس پر توجہ مرکوز رہنی چاہئے۔دوسری جانب پی ایم ایل این کے مرکزی رہنماء بیرسٹر عقیل ملک نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہ اکہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو جو ڈوزیئر دیا ہے ، کیا خوب ہوتا ہے اگر یہ بتائے کہ اس میں کیا لکھا ہے؟ ڈوزیئر کے 339 صفحات میں ایک صفحہ بھی منظر عام پر نہیں آیا، بانی پی ٹی آئی کے تین خط منظر عام پر آچکے ہیں ایک خط چیف جسٹس کو لکھا وہ بھی منظر پر آچکا ہے، کیا آئی ایم ایف متعلقہ فورم ہے؟ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے سامنے احتجاج کیا، پہلے آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ پاکستان کو پیسے مت دیں، اب ڈوزیئر دے دیا ہے، پی ٹی آئی قرض کی اگلی قسط کے درمیان رکاوٹ بننا چاہتی ہے، اگر آئی ایم ایف سے پیسے نہیں ملتے تو حکومت کا نہیں ملک وقوم کا نقصان ہے۔ یہ کون ہیں جو ملک دشمنی کررہے ہیں؟آئی ایم ایف کا ڈوزیئر دینا مناسب نہیں، کیا اگلا خط صدر ٹرمپ کو لکھیں گے؟
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.