
ق*قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازسے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات
، عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر گفتگو پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کااعتماد بڑھایا ہے، نواز شریف ش*شہبازشریف کی عوامی خدمت کے معیار پر پورا اترنا آسان نہیں: مریم نوازشریف
منگل 18 فروری 2025 21:05
(جاری ہے)
الحمدللہ تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں۔
شہبازشریف کی محنت اور جاں فشانی کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں۔ محمد نوازشریف نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ مخالفین کو بغض، حسد، گالم گلوچ، بدتمیزی اور بدتہذیبی کے سوا کچھ نہیں آتا۔محمد نوازشریف نے کہا کہ سیاسی میدان، دفاعی میدان اور ترقی کے میدان میں ملک اور قوم کی خدمت کاشاندار ریکارڈ رکھتے ہیں۔ ترقی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو ملک خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا، عوام کو تکلیفیں نہ جھیلنا پڑتیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ارکان پنجاب اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قیادت، جماعت اور پنجاب کے عوام کا اعتماد بڑی ذمہ داری ہے۔ نوازشریف، شہبازشریف کی عوامی خدمت کے معیار پر پورا اترنا آسان نہیں۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے قائد محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سب ناامید ہوگئے، نوازشریف نے ہمیشہ ملک اور قوم کو نئی امید دی۔نوازشریف اور شہبازشریف نے ریاست پرسیاست قربان کرکے حب الوطنی کی اعلی مثال قائم کی۔ ایک بار پھر قوم نے دیکھ لیا کہ ریلیف صرف مسلم لیگ (ن) ہی دیتی ہے۔ مریم نوازشریف کی کارکردگی پاکستان اور خطے میں مثال بن رہی ہے۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ پنجاب ہی نہیں پاکستان کے عوام بھی پنجاب میں ترقی کا اعتراف کررہے ہیں۔ ترقیاتی کاموں کی رفتار، شفافیت اور معیار قابل تعریف ہے۔ تعلیم، صحت، زراعت، صنعت، ماحولیات سمیت تمام شعبے یکساں رفتار سے ترقی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ خواتین اور نوجوانوں میں مریم نوازشریف کی مقبولیت اور غیرمعمولی پذیرائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ کسان اور زراعت کی ترقی کے لئے مریم نوازشریف نے بے مثال کام کیا ہے۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ملاقات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیراقبال چنڑ، صوبائی وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ، چوہدری خالد محمود جگا، صاحبزادہ ایم غازین عباسی، ملک خالد محمود وارن، میاں محمد شعیب اویسی، چوہدری محمود احمد، محمد اجمل خان چانڈیہ، عون حمید ڈوگر، سبطین رضا بخاری اور نواب خان گوپانگ ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی، غلام اصغر خان گورمانی، صالح الدین خان کھوسہ، حنیف خان پتافی، محمد قادر خان لغاری، سردار علی احمد خان لغاری، محمد احمد خان لغاری، شیر افغان گورچانی، پرویز اقبال گورچانی، عبدالعزیز خان دریشک اور خضر حسین مزاری بھی ملاقات میں شریک تھے۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.