
سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: 21 ویں ترمیم میں فوجی عدالتوں کوکالعدم کیوں نہیں قراردیا گیا جج آئینی بینچ
آپ نے آئینی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا آپ کا کام مخالفت کرنا تھا اپنا کردار تو ادا کرتے، جسٹس جمال مندوخیل
بدھ 19 فروری 2025 20:45
(جاری ہے)
سلمان اکرم نے کہا جسٹس منیب کے فیصلے کے صرف ایک پیراگراف سے اختلاف کیا تھا، گزشتہ روز دلائل ارزم جنید کی جانب سے دیے تھے اور ان پر قائم ہوں، میڈیا میں تاثر دیا گیا جیسے پتا نہیں میں نے کیا بول دیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے جسٹس نعیم اختر سے کہا کہ آپ کے سوال کو سرخیوں میں رکھاگیاکہ عالمی قوانین میں سویلینزکیکورٹ مارشل کی ممانعت نہیں، اس پر جسٹس نعیم نے کہا جو سوال پوچھا تو وہ سب کے سامنے ہے، سوشل میڈیا نہ دیکھا کریں ہم بھی نہیں دیکھتے، سوشل میڈیا کو دیکھ کرنہ اثرلینا ہے اوسر نہ اس سے متاثر ہوکر فیصلے کرنے ہیں۔جسٹس مندوخیل نے کہا کہ میڈیا کو بھی رپورٹنگ میں احتیاط کرنا چاہیے، جسٹس مسرت نے کہاکہ میرے خلاف بہت خبریں لگتی ہیں بہت دل کرتا ہے جواب دوں مگر میرا منصب اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ جواب دوں۔ لطیف کھوسہ نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی نظریں اس کیس پر ہیں، اس کیس کی وجہ سے سپریم کورٹ انڈر ٹرائل ہے، اس پر جسٹس امین الدین نے کہا سپریم کورٹ انڈر ٹرائل نہیں ہے، عدالت نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا قرآن پاک اور دین اسلام میں بھی عدلیہ کی آزادی کا ذکر موجود ہے، خلیفہ وقت کے خلاف یہودی کے حق میں فیصلہ آتا تھا وہ وقت بھی تھا، اس پر جسٹس مندوخیل نے ریمارکس دیے عدلیہ کی آزادی خلفائے راشدین کے دور میں بھی تھی۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ سیکشن ٹو ڈی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، ملٹری ٹرائل خفیہ کیا جاتا ہے، اس پر جسٹس امین الدین نے کہا خواجہ حارث نے بتایا کہ شفاف ٹرائل کا پورا طریقہ کار ہے، پروسیجر اگر فالو نہیں ہوتا تو وہ الگ ایشو ہے۔جسٹس مندوخیل نے کہا کہ کھوسہ صاحب تاریخ میں جائیں تو آپ کی بڑی لمبی پروفائل ہے، آپ وفاقی وزیر، سینیٹر، رکن اسمبلی،گورنر اور اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں، آپ نے ان عہدوں پر رہتے ہوئے ٹوڈی سیکشن ختم کرنے کا کیا قدم اٹھایا ہماری طرف سے بے شک آج پارلیمنٹ اس سیکشن کو ختم کردے، جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے پارلیمنٹ میں آپ کچھ اور بات یہاں کچھ اور بات کرتے ہیں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ آرٹیکل 175 کے خلاف تمام قانون سازی کالعدم ہوتی رہی ہے، اس پر جسٹس مظہر علی نے سوال کیا 21 ویں ترمیم میں فوجی عدالتوں کوکالعدم کیوں نہیں قراردیا گیا لطیف کھوسہ نے کہا 21 ویں ترمیم کو جنگی صورتحال اور 2 سال مدت کی وجہ سیکالعدم قرار نہیں دیا گیا، جسٹس مندوخیل نے کہا کیا 4 سال فوجی عدالتیں قائم رہنے سیدہشتگردی ختم ہوگئی جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ آپ 26 ویں ترمیم منظورکرتے ہیں پھر ہمیں کہتے ہیں کالعدم قرار دیں، جسٹس مندوخیل نے سوال کیا، کیا آپ نے آئینی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا لطیف کھوسہ نے کہا پی ٹی آئی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔اس پر جسٹس مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ کا کام مخالفت کرنا تھا اپنا کردار تو ادا کرتے۔لطیف کھوسہ نے دلائل دیے کہ میرے آئی جی سے پانچ سوالات ہیں، پولیس نے ہجوم کو روکا کیوں نہیں، اس پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کیا آپ چاہتے ہیں ڈیڈ باڈیز آتیں لطیف کھوسہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم کے جسٹس منیب کے فیصلے کے ایک حصے پراعتراض کیسوا تمام دلائل سے متفق ہوں، دوران سماعت عزیزبھنڈاری نے پریکٹس اینڈ پروسیجر فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہ آئینی بینچ انٹرا کورٹ اپیلوں کا جائزہ نظرثانی کے طور پر لے، اس پر جسٹس علی مظہر نے کہا کہ اگر ایسی بات ہے تو پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پارلیمنٹ کیوں لایا ہم نظرثانی کے اختیار سے باہر کیوں نہیں جا سکتی جسٹس امین الدین نے کہا اگر ہم نظرثانی سن رہے ہیں تو بڑا بینچ کیوں تشکیل دیا گیا، عزیر بھنڈاری نے جواب دیا یہاں سات فریش ججز اپیلیں سن رہے ہیں، اس پر جسٹس علی مظہر نے کہا کہ اپیل کا حق اور بھی قوانین میں دیا گیا، آپ تو سلمان راجہ کے دلائل سے مختلف دلائل دے رہے ہیں، ہم مستقبل کے لیے انٹرا کورٹ اپیلوں کے اختیار سماعت کو دیکھ لیتے ہیں۔ جسٹس مندوخیل نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد یہ نیا سیٹ اپ ہے، کیا پہلے والے رولز کا اطلاق اب ہم پر ہو سکتا ہے، آپ ہمیں تنی ہوئی رسی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ جسٹس مظہر علی نے کہا کہ آرٹیکل 184 کے تحت ایسے فیصلے ہوئے جس سے لوگوں کا نقصان ہوا، لوگوں نے بہت تکلیفیں اٹھائیں، اسی لیے پارلیمنٹ نے اپیل کا حق دیا۔ جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ اگر آپ کی دلیل مان لیں پھر آپ کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں، آپ تو مرکزی فیصلے کا دفاع کر رہے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.