
لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے مزید دو کشمیریوںکی جائیداد ضبط کر لی،مقبوضہ جموںوکشمیر کی سنگین صورتحال عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہے، حریت کانفرنس
جمعہ 21 فروری 2025 21:10
(جاری ہے)
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ماورائے عدالت قتل ،بلا جواز گرفتاریوں، تشدد ، ملازمین کی برطرفی ، املاک پر قبضے اور جبر و استبداد کی دیگر منصوبہ بند کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جابرانہ ہتھکنڈوں کا مقصد کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم کرنا اور انہیں بھارت کے آگے جھکنے پر مجبور کرنا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی سنگین صورتحال عالمی برادری سے اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ وہ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔دریں اثنا محکمہ بجلی کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں آج جموں میں چھٹے روز بھی ہڑتال جاری رکھی ۔ ملازمین کی یونین کے صدر اکھل شرما نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام عارضی ملازمین کی مستقلی اور دیگر مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے ساتھ واقع علاقے تارکنڈی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا۔ادھر کانگرنس مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ مودی حکومت جموںوکشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہ کر کے کشمیری عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے ۔انہوں نے کشمیریوں پر ظلم و ستم مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو بھی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے خلاف قید کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں، ٹرمپ
-
مجھے پوپ بنایا جائے، امریکا کے صدر ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
نیتن یاھو اور رونن بار کے درمیان تنائو، اسرائیل رونن بار کی برطرفی سے پیچھے ہٹ گیا
-
ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
-
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار خوف و ہراس میں مبتلا
-
متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی کینیڈا کے وزیر اعظم کو کامیابی پر مبارکباد
-
سعودی عرب کا غیر قانونی حجاج اور سہولتکاروں کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان
-
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید
-
روس نے یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا
-
اسرائیل لائیوٹی وی پرغزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.