
۷جی ڈی اے قیادت سے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں کی محمود اچکزئی کی سربراہی میں ملاقات
& پوری قوم آئین اور قانون کی حکمرانی اورآزاد عدلیہ کیلئے آواز بلند کرے، رہنمائوں کی گفتگو ۱ ملک محفوظ ہو جمہوریت اورآئین بالا دست ہو، ایسا تب ہی ہوگا جب عوام بھی محفوظ ہوں گے،صدر الدین شاہ راشدی -پیر صاحب پگارا کا ایک مقام ہے، انہوں نے وطن کی آزادی کیلئے جدوجہد کی، آج اٴْن کے پوتے کو سٴْن کر اچھا لگا،محمود خان اچکزئی : 26 ویں ترمیم کے ذریعے 1973 کے آئین سے کھلواڑ کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی اور بھٹو کے نواسے نے آئین کو مسمار کیا،اسد قیصر
ہفتہ 22 فروری 2025 22:05
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ملک محفوظ ہو جمہوریت اورآئین بالا دست ہو، ایسا تب ہی ہوگا جب عوام بھی محفوظ ہوں گے۔
اس دوران محمود اچکزئی نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کا ایک مقام ہے، انہوں نے وطن کی آزادی کیلئے جدوجہد کی، آج اٴْن کے پوتے کو سٴْن کر اچھا لگا۔میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے ذریعے 1973 کے آئین سے کھلواڑ کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی اور بھٹو کے نواسے نے آئین کو مسمار کیا۔انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ پوری قوم نکلے، ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی نے بہت مایوس کیا، یہ اب بھٹو کی نہیں زرداری کی پارٹی ہے۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ جی ڈی اے نے ہماری دعوت قبول کی ہے، ملک بھر سے نمائندگی آئی گی کہ پاکستان کو کیسے بچانا ہے۔ ہم ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، جی ڈی اے کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ میں بھی حالات خراب ہیں، اس کے خلاف بھی آواز بلند کریں گے، ہم عوامی بھی اور عدالتی جدوجہد بھی کریں گے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست عوام کی سیاست ہے، ہم ہر مظلوم کی آواز ہیں، اس وقت ظلم کا، دھونس کا نظام ہے، پورے ملک میں لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر 6 کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں، آئی ایم ایف سے ہماری کوئی میٹنگ نہیں ہورہی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف والے پاکستان میں قانون کی رٹ کو جاننا چاہتے ہیں، اسی لیے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔اٴْن کا کہنا تھا کہ ہم نے چیف جسٹس سے ملاقات بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے کی اور انہیں بتایا کہ ہم 26ویںآئینی ترمیم کو نہیں مانتے، ہم کسی تھرڈ ایمپائر کے انتظار میں نہیں۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.