
حکومت پاکستان فلسطین کو اپنی خارجہ پالیسی کا حصہ بنائے، ملی یکجہتی کونسل
جمعرات 27 فروری 2025 17:30
(جاری ہے)
اجلاس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطین کے مسئلے پر عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرے اور فلسطینی عوام کے حق میں اپنا واضح مؤقف پیش کرے۔
اسداللہ بھٹو نے کہاکہ اس وقت فلسطین کا مسئلہ نہ صرف اہم بلکہ حساس ہے، فلسطین میں جاری مظالم کے باوجودعالمی برادری کی جانب سے کوئی خاص توجہ نہیں دی جارہی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہاکہ بدترین اسرائیلی مظالم کے باوجود غزہ میں مزاحمتی قوت کو ختم نہیں کیاجاسکا۔حکومت پاکستان فلسطین کو اپنی خارجہ پالیسی کا حصہ بنائے۔ انہوں نے رمضان المبارک کے دوران میڈیا سے درخواست کی کہ غیر اخلاقی امور سے پرہیز کیاجائے۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران مہنگائی، لوڈشیڈنگ، اور دیگر عوامی مسائل پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور خصوصاً مساجد اور نمازیوں کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔رمضان آتے ہی مہنگائی میں اضافہ ہوجاتاہے حکومت اس پر قابوپائے اور تاجر برادری بھی اپنامنافع کم سے کم رکھے تاکہ غریبوں کو ریلیف مل سکے۔ اجلاس کے دوران اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ مہنگائی، بیروزگاری اور بجلی بحران جیسے مسائل کا حل نکالا جا سکے۔مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمدندیم اعوان نے کہاکہ رمضان المبارک مقدس مہینہ ہے، آمد رمضان سے قبل شہر بھر کی بالخصوص مساجد کے اطراف صفائی کا اہتمام کیاجائے، حکومت مہنگائی پر قابوپائے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ اسی طرح رمضان المبارک میں سحرافطار کے اوقات میں بجلی وگیس لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجائے۔ قاضی احمد نورانی نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ فلسطین کی حمایت میں عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط کرے اور سفارتی سطح پر مؤثر حکمت عملی اپنائے۔انہوں نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومتی سطح پر کوششیں کرنے اور شہر میں بڑھتی ٹریفک جام کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے مطالبات کیے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مختلف مکاتب فکر اور جماعتوں کے ساتھ مل کر فلسطین کے مسئلے پر مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے گی اور عوامی سطح پر شعور بیدار کرنے کے لیے مہم چلائی جائے گی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، جس سے کسی صورت غفلت نہیں برتی جا سکتی۔اجلاس کے آخر میں ملکی استحکام، امت مسلمہ کی وحدت، اور فلسطینی عوام کے حق میں خصوصی دعا کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.