
اپوزیشن نے اپنی بات رکھ دی ہے اور اب بات حکومت پر ہے، شاہد خاقان عباسی
اپوزیشن چاہتی ہے کہ نئے الیکشن ہوں، وہی مسائل کا حل ہے، شہباز شریف بھول گئے ہم اسی طرح سڑکوں پر کھڑے ہوتے تھے، سربراہ عوام پاکستان پارٹی کی گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 28 فروری 2025
12:34

(جاری ہے)
پیپلزپارٹی،پرویز مشرف،پی ٹی آئی کی حکومت دیکھی لیکن ایساپہلے کبھی نہیں ہوا۔
کل کانفرنس کے روز ہوٹل انتظامیہ پر دباو¿ ڈالا گیا۔ہم جب کانفرنس کیلئے گئے تو پولیس نفری موجود تھی۔حکومت کا رویہ غیر جمہوری اور بزدلانہ ہے۔ سیاست میں مفاہمت کی ضرورت ہے۔ہماری قومی کانفرنس کے اعلامیے میں آئین اور حکومت کی ناکامی ہے۔ان کا کہناتھا کہ شہباز شریف کی حکومت وہی کر رہی ہے جو بانی پی ٹی آئی کرتے تھے۔ بانی جیل میں ڈالتے تھے تو یہ مارتے بھی ہیں اور جیل میں بھی ڈالتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگربات چیت چاہتے ہیں تو بات چیت ہو سکتی ہے لیکن اس کیلئے بانی پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا۔گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان،خیبرپختونخواہ،سندھ سمیت پورا ملک ہر حوالے سے پریشان ہے۔ حکومت نام کی کوئی چیز نہیںہے ۔کرپشن آسمان کو چھو رہی ہے۔ ملک میں آج جتنی بدامنی ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔اب ایم این اے،ایم پی اے کیلئے سفارش نہیں پیسے چلتے ہیں۔ میگا کرپشن سکینڈل کب پکڑا گیاہے؟صرف باتیں ہوتی ہیں۔ ملک میں کرپشن بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دعوت دیں تو ملاقات کیلئے جاوں گا۔ بانی پی ٹی آئی بھی بلائیں گے تو ان سے بھی ملنے جاوں گا، نواز شریف جیسے ہی ملاقات کیلئے بلائیں گے توان کے پاس بھی چلا جاوں گا۔
مزید اہم خبریں
-
صدرٹرمپ کا یو اے ای میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان
-
دہشت گردی پر پاکستان کی کابل کو مشترکہ لڑائی کی پیش کش
-
پوٹن یوکرین امن مذاکرات کے لیے تیار تاہم اہداف کا حصول ترجیح، کریملن
-
خیبرپختونخواہ سے چار ناراض پی ٹی آئی امیدوار سینیٹ الیکشن سے دستبردار
-
علی امین گنڈاپور نے مخصوص نشستوں پر گورنر ہاؤس میں حلف برداری چیلنج کردی
-
پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا،4 امیدوار مدمقابل
-
حمیرا اصغر کے واٹس ایپ سے ان کی ڈی پی موت کے 4 ماہ بعد 5 فروری 2025 کو تبدیل ہوئی،اداکارہ کے کیس میں مزید اہم انکشافات
-
خیبرپختونخواہ میں سینیٹ انتخابات،اسمبلی کے باہر فیڈرل کانسٹیبلری کو تعینات کرنے کے احکامات
-
پاکستان: بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کا دلخراش واقعہ!
-
جنرل اسمبلی: اقوام متحدہ میں اصلاحات لانے کے حق میں قرارداد منظور
-
خواجہ آصف نے بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے واقعے پر ردعمل دیدیا
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے انسانیت سوز واقعے کا مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.