سی ٹی ڈی کی لاہور ، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں کارروائیاں ،20 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 آئی ای ڈی بم ، 23 ڈیٹونیٹرز ،61 فٹ حفاظتی فیوز تار ، متنازع پمفلٹس نقدی اور موبائل فون برآمد،بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا گیا،ترجمان سی ٹی ڈی

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 1 مارچ 2025 11:05

سی ٹی ڈی کی لاہور ، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں کارروائیاں ،20 دہشت ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم مارچ 2025)محکمہ انسداد دہشتگردی نے آپریشن کرتے ہوئے لاہور سے فتنہ الخوارج کے دو جبکہ راولپنڈی سے ایک خطرناک دہشت گرد کو پکڑلیا جبکہ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 162انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 20 دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، خانیوال، بہاولنگر، راولپنڈی اور چنیوٹ ، میانوالی، ساہیوال، شیخو پورہ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں بھی کارروائی کی گئیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں میں لاہور سے فتنہ الخوارج کے دو جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ کو گرفتار کیا گیا۔ منموہن سنگھ کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 آئی ای ڈی بم ، 23 ڈیٹونیٹرز ،61 فٹ حفاظتی فیوز تار ، متنازع پمفلٹس نقدی اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ دہشت گردوں کی شناخت صالح رضا ، محمد ریاض ، ابوبکر ، بوال خان، محمد یونس ، عثمان اور منموہن سنگھ وغیرہ کے نام سے ہوئی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تخریب کاری کی کارروائیوں کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید تفتیش میں مصروف ہیں۔سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے میں 2231 کومبنگ آپریشنز کے دوران495 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ، کومبنگ آپریشنز میں 87 ہزار 565 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا ہ کے ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 6 خوارج کوہلاک کردیاتھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر مو¿ثر کارروائی کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا تھا۔پاک فوج کے ترجمان کایہ بھی کہنا تھا کہ ہلاک خوارج کے زیر قبضہ اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف اہم سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایاگیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں کارروائی کی گئی تھی۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ نے بتایا تھاکہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم تھے۔