جماعت ووٹ کے عزت دو کے نعرے پر عمل پیرا ہونے کی بجائے پیرا شوٹرز کو مسلط کرکے نظریاتی کارکنوں کا استحصال کیا جارہا ہے ، جہانگیر خان خروٹی

ہفتہ 1 مارچ 2025 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی رہنمائوں جہانگیر خان خروٹی، حاجی سلیم جبار عرف پیپو نے کہا ہے کہ جماعت ووٹ کے عزت دو کے نعرے پر عمل پیرا ہونے کی بجائے پیرا شوٹرز کو مسلط کرکے نظریاتی کارکنوں کا استحصال کیا جارہا ہے اور موجودہ حکومت صوبے میں آباد تمام اقوام کی حق تلفی کررہی ہے جس کی وجہ سے پارٹی صوبے میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور گورنر بلوچستان بھی کارکنوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے منظور نظر لوگوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ان اقدامات کے خلاف رمضان المبارک کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ذکریا پیٹرک، زبیدہ، شاہد مگسی، عادل زمان، شفیق خان، بصیر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں حالیہ اضافے کے دوران بلوچستان خیبرپختونخوا اور سندھ سمیت پنجاب کے حقیقی مسلم لیگی رہنمائوں کو نظر انداز کیا گیا ہے اور ہم تمام نظریاتی کارکن میاں محمد نواز شریف کے سپاہی ہیں اور ان کے سپورٹر ہیں جس طرح بلوچستان سے سردار یعقوب خان ناصر اور خیبر پختونخوا سے اختیار خان ولی، پنجاب سے خواجہ سعد رفیق اور سندھ سے نہال ہاشمی جیسے مسلم لیگی نظریاتی ورکروں کو نظر انداز کرکے مسلط کردہ لوگوں کو وفاقی وزاتیں دی گئیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ میاں محمد نواز شریف کی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے لیکن اس وقت میاں محمد شہباز شریف حکومت کے سربراہ ہے لیکن وہ پارٹی کے نظریاتی کارکنوں اور رہنمائوں کو مسلسل نظر انداز کررہے ہیں جنہوں نے آمرانہ اور مشکل دور میں پارٹی پرچم بلند کیا اور پارٹی کو انتشار سے بچایا انہوں نے کہا کہ بلوچستان مسلم لیگ اتحادی حکومت میں شامل ہے لیکن پارٹی کے نظریاتی ورکروں کو ایک بار پھر نظر انداز کیا جارہا ہے اسی طرح گورنر بلوچستان بھی نظریاتی ورکروں کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے منظور نظر لوگوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ان حالات اور صورتحال کے رمضان المبارک کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے تاکہ ملک بھر کے پارٹی کے نظریاتی رہنمائوں کو اصل حقائق سے کیا جاسکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نظریاتی رہنمائوں اور میاں نواز شریف کے دیرینہ رہنمائوں سے رابطے کئے ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہیں۔