صوبائی وزیرناصرشاہ کی وزیراعظم شہبازشریف سے رمضان میں گیس کی بندش نہ کرنے کی اپیل

پیر 3 مارچ 2025 20:50

صوبائی وزیرناصرشاہ کی وزیراعظم شہبازشریف سے رمضان میں گیس کی بندش ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2025ء)صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے متعلق وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک میں گیس کی بندش نہ کی جائے جبکہ مارچ میں سرد موسم ختم ہونے کے باوجود گیس کی لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہی وفاقی حکومت کو اسکا فوری نوٹس لینا چاہئے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو اپنے انتظامات بہتر کریں۔

انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہ ہو، عوام کو پریشان نہ کیا جائے، عوام کو تکلیف نہ دی جائے، بجلی اور گیس کے وفاقی محکمے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو۔ ناصر شاہ کی وفاق سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کو مشکلات میں نہ ڈالا جائے، وفاقی حکومت اپنے تمام محکموں کو پابند کرے کہ رمضان میں عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔