بلدیہ کراچی میں چومکھی کا کھیل جاری، اپنے حق کے لئے جانے والے ملازم کو اینٹی کرپشن جانے پر معطل کردیا گیا

جمعہ 7 مارچ 2025 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء) آفیسرز ایکشن کمیٹی کی کراچی کی صدر سیدہ رباب جعفری نے کہا ہے کہ بلدیہ کراچی تاریخ کے بدترین کرپشن اور ریکارڈ میں ہیرا پھیری میں نمبرون چل رہی ہے۔ بلدیہ کراچی میں چومکھی کا کھیل جاری ۔ اپنے حق کے لئے جانے والے ملازم کو اینٹی کرپشن جانے پر معطل کردیا گیا۔ جنید رضا کو ماروائے قانون ڈرائیور سے گریڈ 16 دیا گیا۔

واضع رہے کہ وسیم خان نے پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم سموں کے ڈارئیورجنید رضا کو ڈرائیور کے ڈیڈکیڈر پر پانچ گریڈ سے ڈی پی سی میں ماروائے قانون گریڈ سولہ دے کر اسے پیپلزیونیٹی کے ایم سی کا صدر بنا کر پارٹی شیلٹر دلا دیا جبکہ کئی جعلی ایم پی سیز لا کر مسرت علی خان کے زریعے ان جعلی ملازمین کو ایڈجسٹ کراچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ بلدیہ کراچی کے ملازم وسیم خان نے بھی جب اس پر آواز اٹھائی اور اینٹی کرپشن میں درخواست دی تو میونسپل کمشنر نے جو افسران اور ملازمین کے بدترین دشمن ہیں ۔

سیف عباس کو ہدایت دے کر معطل کردیا۔ کے ایم سی میں حق مارنا جرم بنا دیا گیا۔ وسیم خان نے ماروائے قانون اقدام کو چیلنج کیا۔ ڈائریکٹر پے رول مسرت علی خان نے گھپلوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ۔ جنید نامی کلرک ماروائے قانون گریڈ 16میں ترقی دے دی۔ پے رول میں جعلسازیاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ افضل زیدی کی کرپشن نے ادارے کو تباہ کردیا۔ فرنٹ محسن شیخ اور جعلی تقرر شدہ ملازم کو کئی کئی چارج۔

وسیم سراج کی ایک سال مدت ملازمت میں اضافہ کردیا گیا جسکی پرانی اور نئی پے سلپ کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ میئر کراچی کی ناک تلے انہیں ناکام بنانے کے لئے میونسپل کمشنر ، ڈائریکٹر پے رول اور اسلم سموں کا مضبوط گروپ کے ایم سی میں غدر مچا رہے ہیں ۔ مسرت علی خان نے ایس سی یو جی کے جعلی انٹرنی ملازمین اور جعلی انٹریز کے لئے فی کس پانچ لاکھ روپے لئے ہیں جبکہ کروڑوں روپے کی جعلسازیاں الگ جاری ہیں ۔

سیف عباس شدید دبائو کے بعد سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے اس عمل میں شریک ہونے کے بعد اپنی نشست چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں ۔ جبکہ عدالت سے بھی کئی افسران نے رجوع کر لیا ہے جس میں ایس سی یو جی افسران کی کوٹہ سے زیادہ تعیناتی اور بجٹ میں 280سے 500افسران ملازمین لگانے کے عمل کو بھی چینج کیا جا رہا ہے۔ سیدہ رباب جعفری نے کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے میئر نعیم جمال کو بحال اور وسیم خان کے ساتھ انصاف کرائیں ۔

وسیم سراج کو فوری ریٹائرڈ اور محسن شیخ کی کروڑوں روپے کی کرپشن اور پٹرول کرپشن انکوائری جو دبا دی گئی تھی فوری ایکشن لیا جائے۔ گورنر سندھ ، چیف سیکریٹری سندھ ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات ،ارباب اختیار ، مانٹرنگ سیل ، رپورٹنگ سیل بلا تاخیر کاروائی عمل میں لائیں ۔ ایم کیو ایم پاکستان خاموشی کو توڑے، مہاجر قومی موومنٹ جو کراچی کی موثر آواز بن چکی ہے۔

ایم پی پی ( ڈاکٹر عشرت العباد خان ، تحریک جوانان پاکستان حمید گل کے صاحب زادے عبداللہ حمید گلاور انکی دیگر قیادت مقتدر حلقوں سے ایکشن کرائیں ۔ آفاق احمد کراچی کے ملازمین اور افسران کی آواز اٹھائیں اور پیپلز پارٹی کے متعصب اور میونسپل کمشنر کراچی دشمن کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کرائیں ۔ نعیم جمال کے خلاف لسانیت کازہر نکالنے کے لئے ساتھیوں کو ہمارے ویژن کے ساتھ ملکر انصاف دلوائیں ۔