وفاقی حکومت اگر ممبران قومی اسمبلی کو پچیس پچیس کروڑ روپے دے رہی ہے، تو کراچی کو پچیس ارب روپے دے ، میئرکراچی

خالد مقبول صدیقی سے مطالبہ ہے کہ آپ بلدیہ عظمی کراچی کو مضبوط کریں، آئین کا آرٹیکل 40-A پاکستان کی عوام کے لیے ہے، کراچی شہر میں اگر کام ہوگا تو صرف بلدیاتی اداروں کے ذریعے ہوگاکوئی اور نہیں کرے گا،مرتضیٰ وہاب

اتوار 9 مارچ 2025 20:30

وفاقی حکومت اگر ممبران قومی اسمبلی کو پچیس پچیس کروڑ روپے دے رہی ہے، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2025ء)میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر ممبران قومی اسمبلی کو پچیس پچیس کروڑ روپے دے رہی ہے، تو کراچی کو پچیس ارب روپے دے تاکہ ہم کراچی میں بڑا کام کرسکیں، خالد مقبول صدیقی سے مطالبہ ہے کہ آپ بلدیہ عظمی کراچی کو مضبوط کریں، آئین کا آرٹیکل 40-A پاکستان کی عوام کے لیے ہے، کراچی شہر میں اگر کام ہوگا تو صرف بلدیاتی اداروں کے ذریعے ہوگاکوئی اور نہیں کرے گا، کراچی کی 246 یوسیزکو پچاس پچاس اسٹریٹ لائٹس دی جارہی ہیں تاکہ وہ رمضان المبارک میں اپنے اپنے علاقوں کو روشن کرسکیں، مجموعی طور پر 12 ہزار 300اسٹریٹ لائٹس آج تقسیم کی جارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اتوار کے روز کے ایم سی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور مختلف یوسیز کے چیئرمین بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ میئر کراچی نے کہا کہ اس شہر کی ترقی کے لیے سب مل کر کام کریں گے تو کراچی کو بہتر کرسکیں گے، انہوں نے کہا کہ رواداری کی سیاست کی اتبداء ہوئی ہے، آپ لوگوں کی محنت سے کراچی کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا چاہئے، ہم نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں سخت فیصلے کئے، جس کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں،کے ایم سی کی آمدنی بہتر ہوئی ہے، ایم یو سی ٹی کی مد میں 22 کروڑ روپے ماہانہ کے ایم سی کو مل رہے ہیں، جس کے باعث صورتحال میں بہتری آئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہر یوسی کو پانچ پانچ لاکھ کی جگہ اب 12 لاکھ روپے ماہانہ دیئے جارہے ہیں میری کوشش ہے کہ اس رقم کو مزید بڑھایا جائے، انہوں نے کہا کہ شہر سے زیادہ ٹیکس ٹاؤنز وصول کررہے ہیں اگر کے ایم سی ٹاؤنز اور یوسی مل کر اس شہر کے لیے کام کریں گے تو صورتحال مزید بہتری آئے گی، 12 اعشاریہ 8 ارب کی لاگت سے حب ڈیم سے نئی کینال ڈالی جا رہی ہے، جس سے کراچی میں پانی کی صورتحال بہتر ہوجائے گی، پینے کے پانی کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے 29 مقامات پر کلوریشن سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا تھا، 10کلوریشن سینٹر مکمل کرلئے گئے ہیں جن کا افتتاح جلد کریں گے، کیماڑی گٹر باغیچہ اور ہارون آباد کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا اس سال افتتاح کرینگے، ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقا علی بھٹو کے زمانے میں مرغی خانہ کے برج بنا یا گیا تھا پیپلز پارٹی کی حکومت اس برج کو 8 لین کا کرنے جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ جب بھی میڈیا والوں کو بلاتا ہوں کسی نہ کسی ایونٹ پر بلاتا ہوں، کل ہم نے ماڑی پور میں کرکٹ اور فٹبال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھا، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے کہتے ہیں صرف اختیارات چاہیے، خالد مقبول صدیقی صحیح معنوں میں نفیس آدمی ہیں اور وفاقی وزیر ہیں کیا آپ کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کو مستحکم نہیں کرنا چاہیے، میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ میں وزیر اعظم صاحب سے کہتا ہوں کراچی کو بھی 25 ارب دیں، انہوں نے کہا کہ ناظم آباد انڈر پاس میں پچھلے دنوں لائٹس چوری ہوئی، میں نے ایس ایس پی سینٹرل کو کہا تھا کہ لائٹیں چوری ہوئی آپ کے ایس ایچ اولگائیں گے، کباڑی مارکیٹ والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہونا چاہئے، اس سال پانچ سے چھ ارب روپے کی سوسے زائد اسکیمیں مکمل کرنے جارہے ہیں، ضیاء محی الدین صاحب کی یاد میں ہم نے انڈر پاس بنایا آج جا کر حالات دیکھیں وہاں تجاوزات کی بھر مار ہے، واٹر کارپوریشن کی آمدنی دو ارب سے تجاوز کر گئی ہے، کے فور کے منصوبے کے اوپر بھی کام جاری ہے، شہر میں وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، ہر یوسی چیئرمین وال چاکنگ کا خاتمہ کریں، کے ایم سی کی عمارت میں پینٹنگ لگائی جارہی ہیں کونسل ہال میں بھی گزشتہ تمام میئرز کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی، میوہ شاہ قبرستان کا حال بہت برا ہوتا تھا اس کو بھی بہتر کیا ہے، میئر کراچی نے کہا کہ تمام چیئرمینوں کو 50-50اسٹریٹ لائٹس دی جارہی ہیں،246 یوسیز میں 12300 اسٹریٹ لائٹس تقسیم کی جارہی ہیں، یہ اسٹریٹ لائٹس تمام چیئرمینوں کو بلا امتیاز و تفریق دی گئی ہیں،رمضان المبارک کی مناسبت سے یہ لائٹیں دینے کا مقصد اپنے اپنے علاقوں کو روشن کرنا ہے، کراچی کی روشنیاں لوٹا رہے ہیں، کراچی کی رنگ و رعنایاں بھی واپس آرہی ہیں، پورا شہر امن و سکون کے ساتھ رمضان المبارک گزار رہا ہے، رمضان المبارک میں نوجوان عبادات کے ساتھ ساتھ مختلف ٹائٹ میچوں میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں، بہتری اور ترقی کا سفر اسی طرحنجارینرکھیںنگے۔