
پی ٹی ا۷ئی نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا، وزیر دفاع
جمعرات 13 مارچ 2025 17:19

(جاری ہے)
اس دوران پی ٹی آئی کے ارکان نے شور شرابہ کیا اور کہا کہ ایسے لوگوں کے نام لیں، اس پر خواجہ آصف نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کے نام کیوں لوں، اور ایوان کا تقدس مجروح کروں، جن میں اتنی ہمت تک نہیں کہ وہ ملک میں رہ کر اپنا کیس پیش کریں۔
خواجہ آصف نے عمر ایوب کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسی ایوان میں کل ہمیں ایسے لوگوں نے فارم 47 کا طعنہ دیا، جن کے بزرگوں نے ملک میں پہلی بار آئین کو توڑا، آمریت قائم کی، قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں، لوگوں سے ان کے حقوق چھین لیے تھے، کروڑوں لوگوں سے حق چھین کر بنیادی جمہوریت کے نام پر 80 ہزار افراد کو وہ حق دے دیا گیا تھا، ایسے لوگ بولتے ہیں تو مجھے تکلیف ہوتی ہے، کیا ان لوگوں نے اپنا ماضی بھلادیا ہی انہوں نے کہا کہ میرا ایک بار مارشل لا والی حکومت سے تعلق رہا، اس پر میں کئی بار معذرت کرچکا ہوں، پھر معافی مانگتا ہوں، اس ایوان میں کئی لوگ ایسے بیٹھے ہیں جنہوں نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہوئی ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے، ادھر جنرل باجوہ اور جنرل فیض بیٹھ کر بریفنگ دے رہے تھے کہ دہشت گردوں کو واپس لاکر بسانا ملک کے حق میں بہت اچھا ہے، جب تک ہم سیاست دان بطور ایک برادری 77 سال کی غلطیوں کا اعتراف نہیں کریں گے، ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے آپس میں کام بانٹ رکھے ہیں کہ یہ گالیاں دے گا، فلاں دہشت گردوں کی حمایت کرے گا، فلاں حقوق کی خلاف ورزی کا رونا روئے گا، انہوں نے کہا کہ حال ہی میں دہشت گردی کے کئی واقعات ہوئے، سرفراز بگٹی سینہ تان کر کھڑا ہے، لیکن کیا خیبرپختونخوا میں کوئی کارروائی کی گئی کارروائی تو چھوڑیں یہاں تو بیانات دینے سے ڈرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کل جب اپوزیشن لیڈر خطاب کر رہے تھے تو حکومتی بینچوں سے ایک آواز نہیں اٹھی، جب کہ صدارتی تقریر کے دوران ہنگامہ برپا کردیا گیا تھا، اسپیکر صاحب! کل اپوزیشن لیڈر نے اس ایوان کو آپ کو مجھے ہم سب کو غیر قانونی کہالیکن چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) قانونی ہیں، اپوزیشن لیڈر خود قانونی ہیں، جنہیں آپ نے مقرر کیا ہے، ہر وہ چیز قانونی ہے، جو ان کے فائدے کے لیے ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ تنخواہیں بھی لیتے ہیں، بڑی بڑی گاڑیاں لے کر گھومتے ہیں، پھر نظام کو غیر قانونی بھی کہتے ہیں، اس سے بڑی دو نمبری کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنرل مشرف کے دور میں لیڈر آف اپوزیشن کیا بات کرتے تھے، سب کو معلوم ہے، وہ شوکت عزیز کی مالش کرتے تھے، اس طرح تو کوئی پروفیشنل مالشیا بھی نہیں کرسکتا تھا۔انہوںنے کہاکہ میں گزشتہ روز ایک فوجی افسر کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے گیا تو معلوم ہوا کہ اس کی شادی کو 22 روز ہوئے تھے، یہ جوان ہمارے ملک کے لیے جانیں قربان کرتے ہیں، یہاں لوگ کہتے ہیں کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں، ایک اور وہ بندہ کہتا تھا کہ جان اللہ کو دینی ہے، قرآن اٹھاکر ان لوگوں نے یہاں جھوٹ بول رکھے ہیں، اس بات کی گواہی اس ایوان کے در و دیوار دیں گے۔وزیر دفاع نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ صدر مملکت کے مشترکہ سیشن سے خطاب کے دوران اپوزیشن لیڈر اعتراف کرتے کہ ملک کی معیشت بہتر ہوئی، دہشت گردی کے خلاف فوج کی قربانیوں کو تسلیم کرتے، تو کیا ہی اچھا ہوتا، ان لوگوں نے سیاست کے لیے باجوہ کو باپ بنایا ہوا تھا، جو لوگ حکومت یا سیاست کے لیے باپ بدلتے ہوں، ایسے لوگوں کو کیا کہا جائیمزید اہم خبریں
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.