ن) کی قیادت ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے کوشاں ہے،عشرت اشرف

مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی کارکردگی سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ گرائونڈ پر نظر آ رہی ہے، مسلم لیگی رہنما

اتوار 16 مارچ 2025 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی اور سابق مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی عشرت اشرف نے اپنے جاری بیان میںکہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گذشتہ ایک سال کے دوران جتنے ترقیاتی کام کروائے اور عوامی ریلیف کے پروگرام کو عملی جامہ پہنایا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ہمیشہ عوام سے کئے وعدے پورے کئے، حکومت مہنگائی کے خلاف عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، جس کے ثمرات قوم کو بھرپور ریلیف کی صورت میں میسر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت تعمیرو ترقی وخوشحالی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،موجودہ حکومت کی کارکردگی سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ گرائونڈ پر نظر آرہی ہیں،معاشی ترقی و استحکام کی خاطربھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ پنجاب کے عوام کو مسائل کے دلدل سے نکال کر ترقی کاموںکاجال بچھا دیا ہے،انہوں نے اپنے منصب کا حق اداکرتے ہوئے خدمت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما عشرت اشرف نے مزید کہاکہ قائد میاں نوازشریف کی سرپرستی میں وزیراعظم میاں شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مہنگائی کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے ہیں جس کے ثمرات قوم کو بھرپور ریلیف کی صورت میں میسر آ رہے ہیں،مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی کارکردگی سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ گرائونڈ پر نظر آ رہی ہے، مخالفین ہماری کارکردگی میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے یہی وجہ ہے کہ وہ حکومت کے خلاف سازشیں کرکے اس کی مقبولیت کم کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔