صدر آصف زرداری لاہور میں مصروف دن گزارنے کے بعد لاہور سے اسلام آباد چلے گئے

صدر نے پولو چمپئن شپ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت ،نواب شہزاد احمد کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر میں بھی شریک ہوئے

اتوار 16 مارچ 2025 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف زرداری لاہور میں مصروف دن گزارنے کے بعد لاہور سے اسلام آباد چلے گئے ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے 62 ویں نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گارڈن ٹائون آمد نواب شہزاد احمد خان کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے فطار ڈنر میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، ا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق گورنر پنجاب چوھری سرور، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، علی حیدر گیلانی ،مخدوم عثمان محمود، مخدوم مرتضی محمود ،علی پر ویز ملک ،حسن مرتضی، میاں مصباح لرحمان، شہزاد سعید چیمہ، عبدالقادر شاہین، ندیم افضل چن،نواب بہاول خان، صمصام بخاری ،نوریز شکور ،چودھری ذکا ء اشرف ،چودھری یاسین، سلمان شہباز، تنویر اشرف کائرہ اور دیگر نے شرکت کی ۔ صدر مملکت آصف زرداری بعد ازاں لاہور سے اسلام آباد چلے گئے۔