بیگم بھٹو کی عوامی حقوق کے لیئے قربانیاں بے مثال، جمہوریت کے لیئے جدوجہد لازوال اور سیاسی بصیرت روشنی کا مینار ہے، فریال تالپور

اتوار 23 مارچ 2025 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ بیگم بھٹو کی عوامی حقوق کے لیئے قربانیاں بے مثال، جمہوریت کے لیئے جدوجہد لازوال اور سیاسی بصیرت روشنی کا مینار ہے۔ مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں فریال تالپور نے بیگم نصرت بھٹو کو ان کے 96 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ مادرِ جمہوریت بیگم بھٹو صرف پاکستان ہی نہیں، بلکہ پوری دنیا کی خواتین کی رول ماڈل ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بیگم بھٹو کی عوامی حقوق کے لیئے قربانیاں بے مثال، جمہوریت کے لیئے جدوجہد لازوال اور سیاسی بصیرت روشنی کا مینار ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیگم بھٹو پروقار شخصیت کی مالک تھیں، جن کا حوصلہ بھی ہمالیہ سے اونچا اور صبر و برداشت سمندر سے وسیع تھا۔

(جاری ہے)

فریال تالپور نے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو نے ہمیں سکھایا کہ مشکل ترین حالات میں قوم کی قیادت کیسے کی جاتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی آج صدر آصف علی زرداری کے ویڑن کی روشنی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے بیگم نصرت بھٹو کے مشن پر سختی سے کاربند ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پوری قوم آج تجدید عہد کرے،آئیے عہد کریں ہم سب مِل کر جمہوریت کو مضبوط اور پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنائیں گے، جو بیگم بھٹو کا خواب تھا اور مشن بھی