دو قومی نظریہ کی اصل روح، اساس، منبع اور سرچشمہ در اصل نظریہ اسلام ہی ہے ‘ہشام الٰہی ظہیر

پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والی دو سری بڑی عظیم اسلامی ریاست ہے ‘ صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان

اتوار 23 مارچ 2025 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدرڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہاہے کہ دو قومی نظریہ کی اصل روح، اساس، منبع اور سرچشمہ در اصل نظریہ اسلام ہی ہے ہما ری تا ریخ درخشاں روا یات تا بندہ ما ضی روشن مستقبل اور عظیم الشان کا رنا موں پر مبنی ہے۔پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والی دو سری بڑی عظیم اسلامی ریاست ہے۔

اسلام بہترین نظام حیات ہے جو تمام مشکلات و مصائب کا حل پیش کر تا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی تصادم اور دہشت گر دی ملت اسلامیہ کیلئے ناسور بن گئی ہے پاکستان میں امن و امان کا واحد حل اسلامی نفاذ میں ہے۔امریکہ، بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ ایک بار پھر فلسطین، غزہ میں نہتے مسلمانوں پر مظالم ڈھارہا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل دہشت گرد ملک ہے اس کو امریکی پشت پناہی حاصل ہے۔

اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر فلسطین، غزہ میں ظلم و بربریت کی مثال قائم کر دی ہے۔افطار ڈنر کی تقریب سے دیگر مقررین چیئرمین علامہ طارق محمود یزدانی، ناظم اعلی حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، ایڈیشنل ناظم رانا حبیب الرحمن ضیا،قاضی عبد القدیر خاموش، مفتی عبد الرشید شورش، شیخ سلیم الرحمن، مولانا نعیم الرحمن شیخو پوری صدر جمعیت اہلحدیث پنجاب، حکیم عبدالطیف مدنی جنرل سیکر ٹری جمعیت اہلحدیث پنجاب،قاری شفیق الرحمن ربانی، حافظ عبید الرحمن ایڈووکیٹ،رانا نعمت اللہ ظفر، انجینئر حافظ عبید الرحمن مدنی،حافظ سعید عمران، عبد المنان ربانی نے کہاکہ نئی نوجوان نسل کوکلمہ طیبہ کے نعرے پر متحد کرنے کا وقت آگیا ہے،دوقومی نظریہ ملک و ملت کیلئے بہترین اساس ہے۔

ملک ہے میں قرآن و سنت کا عملی نفاذ کر دیا جائے ملک سے بدامنی کا مکمل خاتمہ ممکن ہو جائیگا۔عالم اسلام کو امن و سکون کیلئے قرآن و سنت کی طرف رجوع کر نا چاہئے۔ علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا دہشت گردی، جہالت، غربت، بد امنی کو شکست دینے کیلئے پو ری پاکستانی قوم قرآن و سنت کا سپریم لا بنا نے کیلئے کمر بستہ ہوجائے۔ حکمرانوں نے دو قومی نظریہ جو کہ دین اسلام کی اساس ہے کو پس پشت ڈال کر ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیا۔

ہمارے معاشرے میں عدم اعتماد کا بڑا فقدان موجود ہے۔ علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہاکہ جمعیت اہلحدیث پاکستان اہل غزہ،فلسطین کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔پوری ملت اسلامیہ متحد ہوکر اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔عالمی برادری اسرائیل کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے کمر بستہ ہوکر میدان عمل میں آئے۔