لاڑکانہ، پاک ڈیفنڈر سول آرگنائزیشن کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر موٹر سائیکل ریلی

اتوار 23 مارچ 2025 16:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) پاک ڈیفنڈر سول آرگنائزیشن نے 23 مارچ یوم آزادی پاکستان کے موقع پر لاڑکانہ میں موٹر سائیکل ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

ریلی کا آغاز لاہوری محلہ ریگولیٹر سے ہوا جو کہ المرتضیٰ ہاؤس، قائم علی شاہ بخاری سے ہوتی ہوئی جناح باغ چوک میں جلسے میں تبدیل ہو گئی جہاں مرکزی چیئرمین سکندر علی ابڑو، نائب صدرور میجر ریٹائرڈ غلام حسین، سید امجد علی شاہ، رشید احمد میمن، وسیم بھٹو، مجاہد علی تونیو، ثناء اللہ میمن اور ضلع لاڑکانہ کے عہدیداران نے اجتماع سے خطاب کیا۔

انہوں نےکہا کہ 23 ​​مارچ کو 1940 میں یوم پاکستان قرار دیا گیا تھا جس کا مقصد ایک علیحدہ مسلم ریاست کا قیام تھا، یہ تجویز آل انڈیا مسلم لیگ کے رہنماؤں نے پیش کی تھی جس کے بعد مسلسل جدو جہد سے 14 اگست 1947 کو ہمارا پیارا ملک پاکستان معرض وجود میں آیا، اسی موقع پر تمام عہدیداروں نے حالیہ سانحہ بولان ٹرین حملے کی شدید مذمت کی اور وعدہ کیا کہ ہم پاک فوج، ایم آئی، آئی ایس آئی، پاکستان رینجرز، پاکستان سیکیورٹی فورسز اور سندھ پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں ۔