
شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
صدر مملکت اور وزیراعظم کی گوادر کے علاقے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت، شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں، بیان
فیصل علوی
جمعرات 27 مارچ 2025
11:17

(جاری ہے)
شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کی پزیرائی کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوان شب و روز ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں۔دریں اثناءصدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی بلوچستان کے علاقے گوادر میں مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔صدر مملکت نے حملے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی، جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے واقعہ میں زخمی ہونے والے فرد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کی دشمن ہیں۔ دہشت گرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔دشمن کی سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ معصوم و بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔یاد رہے کہ لوچستان کے علاقے گوادر میں بس میں سوار 6 مسافر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیاتھا۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
-
بانی پی ٹی آئی مائنس ہوگئے وہ اب سیاست میں اہم نہیں رہے
-
خیبرپختونخواہ کا بجٹ منظورنہ ہوتا تو ہماری حکومت بھی جاتی اور قصور بھی ہمارا ہوتا
-
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش
-
خیبرپختونخواہ حکومت مضبوط ہے ہمارا کوئی رکن اسمبلی کہیں نہیں جارہا
-
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، کم از کم 35 فلسطینی ہلاک
-
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک ہزار500 روپے کی کمی ہوگئی
-
بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان بے قابو
-
100ارب روپے مفت میڈیسن کیلئے دے رہے ہیں پھر عوام کو دوائی کیوں نہیں مل رہی؟
-
عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں مہنگا ہورہا ہے
-
ٹرمپ اس کی عزت کرتے ہیں جو طاقتور ہو جس طرح فیلڈمارشل کو عزت ملی کسی اور کو نہ ملی، حنیف عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.