
دہشت گردوں سے غیر روایتی انداز میں نمٹیں گے، بلوچستان حکومت
جعفر ایکسپریس حملے میں بیرونی عناصر ملوث ہیں ، ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی با ت کی ہے،وزیراعظم نے بھی بات چیت کی دعوت دی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کی ظہور بلیدی اور شعیب نوشیروانی کے ہمراہ پریس کانفرنس
فیصل علوی
جمعہ 28 مارچ 2025
15:25

(جاری ہے)
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ موبائل نیٹ ورک سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا۔ ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی با ت کی ہے۔
مذاکرات کے حوالے سے پالیسی واضح کر چکے ہیں۔ امن وامان کا ایک اجلاس ان کیمرا ہوا ہے۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار یہ اجلاس ہوا۔انہوں نے کہا کہ ان کیمرہ اجلاس میں تمام اراکین ا سمبلی کو اعتماد میں لیا گیا۔ ہم سمجھتے ہیں مسائل بیڈ گورننس کی وجہ سے ہیں۔کوئٹہ میں ایک ہفتے سے دہشت گردی کا سنگین خطرہ تھا۔چند ہفتوں میں دو دہائیوں کے مسائل حل کرنا ممکن نہیں۔ صوبائی حکومت نے پروونشل ایکشن پلان ترتیب دیا ہے۔ اکتوبر سے اس پرعملدرآمد شروع کیا گیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شعیب نوشیروانی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے غیر روایتی انداز میں نمٹیں گے۔دہشت گرد معصوم افراد کو قتل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میںبے گناہ لوگوں کو شہید کیا جا رہاجس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔اس ظلم اور بربریت کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا ۔ بیرونی عناصران دہشتگردوں کی مدد کر رہے ہیں۔اس موقع پرصوبائی وزیر ظہور بلیدی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بلوچستان میں موجودہ کارروائیاں سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش ہے۔ کل کے دھماکے میں ایک ڈاکٹر کو بھی شہید کیا گیا۔ ایسے واقعات کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہے۔دہشتگردی میں ملوث افراد کا پیچھا کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
مٹی کا تیل کا بھی 15 روپے مہنگا کر دیا گیا
-
مریم نواز حکومت نے نجی ہسپتالوں میں بھی صحت کارڈ سے علاج کی سہولت محدود کر دی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی‘پاکستان میں اضافہ
-
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں، عمران خان
-
عمران خان کو مکمل طور پر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے
-
سلامتی کونسل کو مؤثر، فعال اور سفارتی انداز میں چلایا جائے گا، اسحاق ڈار
-
پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 3.2 فیصد رہی
-
داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں لیویز لائن اور سرکاری املاک پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی ،سی ٹی ڈی اور لیویز اہلکاروں کو خراج تحسین
-
وزیرداخلہ کی لکی مروت میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت،شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کو خراج عقیدت
-
لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے، طلال چوہدری
-
علم و ادب کے سر چشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
-
یونیورسل میڈیکل ریکارڈ سسٹم سے عوام کو علاج کی سہولت میں آسانی ہوگی، مصطفی کمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.