لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری

پیر 31 مارچ 2025 17:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نماز عید کے بعد شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے عیدنماز کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نماز عید کے بعد شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے نماز عید کے بعد مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کے مزار پر پھول چڑھائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نماز عید کے بعد شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری کے موقع پر ملکی سلامتی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے اور انہوں نے بھی شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری دی۔