
بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ مارچ میں 5کشمیریوں کو شہید کیا، ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک اورکشمیری شہید،6 گرفتار
منگل 1 اپریل 2025 17:20
(جاری ہے)
ان میں سے کئی نظربندوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ (یو اے پی اے) اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔
مقبوضہ علاقے میں پرامن مظاہرین پر بھارتی پولیس کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم سے کم5 افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ کم سے کم 2 خواتین کی بے حرمتی بھی کی ۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے تاریخی جامع مسجدسرینگر کو مارچ کے مہینے میں شب قدر، جمعتہ الوداع اور نماز عید سمیت تین اہم مواقع پرسیل کردیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں انتہائی فرقہ پرست اور بدعنوان انتظامیہ نے اس عرصے کے دوران 19کشمیریوںکی جائیدادوں اوراراضی کو ضبط کیا، جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے رہنما محمد فاروق رحمانی کی جائیداد بھی شامل ہے۔ یہ غیر قانونی ضبطگیاں بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی کشمیریوں کا معاشی طور پرمفلوج کرنے اور حق خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے کی مذموم حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ ادھر بھارتی فوجیوں نے آج مسلسل 10ویں روز بھی ضلع کٹھوعہ میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔ فوجیوں نے ضلع کے علاقے پنجتیرتھی میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔فوجی کارروائی 23مارچ کو شروع کی گئی تھی جو آخری اطلاعات آنے تک جاری تھی۔ علاقے کو سیل اور بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو علاقے میں دو کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا اور گھروں پر چھاپوں کے دوران ایک ہی خاندان کے 6نوجوانوں کو گرفتار کیا گیاہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشت گردی میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے بین الاقوامی اداروں پر زوردیا کہ وہ حق خودارادیت سمیت کشمیریوں کی تمام بنیادی حقوق تک رسائی یقینی بنانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے ۔ کشمیری گزشتہ 78برس سے اپنے بنیادی حقوق سے مسلسل محروم ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
امام حسین علیہ السلام کا فلسفہ حق، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
حوالدار لالک جان شہید کا 26واں یوم شہادت 7جولائی کو منایا جائے گا
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ،عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
-
لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
-
مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے، مشعال ملک
-
مالی سال 25-2024 میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 26.27 ارب ڈالر تک جاپہنچا
-
چوہدری شافع حسین کا منڈی بہائوالدین کا دورہ ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
ایک اور وعدہ وفا ہوگیا ، مریم نوازراشن کارڈ کی بدولت ہرمحنت کش مستفید ہوگا‘ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو انکی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا، رضا ربانی
-
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرات میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعظم کی ہدایت، ایران و عراق جانے والے زائرین کے ایشوز کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.