صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

جمعرات 3 اپریل 2025 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء) نگران حکومت دور میں صدر کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، نگران حکومت کو صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق حسین میسوری کی تعیناتی کا مینڈیٹ حاصل نہیں تھا، درخواست گزار کا موقف نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پی ایچ ایف کے صدر کی تعیناتی غیرقانونی اور غیر آئینی طور پر کی، درخواست گزار نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق ایک اہم مقدمے میں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل محمد نصیر اعوان نے مقف اختیار کیا کہ نگران حکومت نے ایک تقرری ایسے وقت میں کی ہے جو کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 کی خلاف ورزی ہے۔ وکیل محمد نصیر اعوان نے اپنے دلائل میں سپریم کورٹ کے فیصلے "خواجہ محمد آصف بنام وفاق پاکستان کا حوالہ دیا۔ عدالت نے معاملے کو غور طلب قرار دیتے ہوئے فریقین کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔درخواست گزار نے سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سمیت وزارت بین الصوبائی رابطہ، پاکستان سپورٹس بورڈ ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور طارق حسین کو فریق بنایا ھی.