عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرناضروری ہے، کرسٹالینا جارجیوا

سربراہ عالمی مالیاتی ادارے نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا،یہ انتہائی ضروری ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو عالمی معیشت کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں،بیان

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 4 اپریل 2025 10:43

عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرناضروری ہے، کرسٹالینا ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کاکہنا ہے کہ عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرناضروری ہے،عالمی مالیاتی ادارے کی سربراہ نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سست شرح نموکے وقت امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے۔

یہ انتہائی ضروری ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو عالمی معیشت کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی سربراہ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ وہ اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرے۔امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کردہ نئے ٹیرف عالمی معیشت کیلئے ایک نمایاں خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ روزامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیاتھا۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاو¿س میںمنعقدہ تقریب میں یوم آزادی کے موقع پر یورپی یونین اور 46 ممالک پر نئے تجارتی محصولات کے نفاذ کا اعلان کیاتھا۔امریکی صدر نے پاکستان پر 29 فیصد جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ہم سے 58 فیصد ٹیرف چارج کرتا تھا۔ امریکہ بھارت پر 26، چین پر 34، یورپی یونین پر 20 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔ سعودی عرب، قطر اور افغانستان پر دس، دس فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔

اس کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ بنگلا دیش پر37، جاپان پر 24، اسرائیل پر 17 اور برطانیہ پر 10 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔ گاڑیوں کی درآمد پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کریں گے۔امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاو¿س میں جوابی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے اور خطاب میں یہ بھی کہا تھاکہ جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کیلئے اچھا ہوگا۔

یہ دن امریکی تاریخ کے اہم دنوں میں سے ایک ہوگا۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان اقدامات کے ذریعے امریکہ ایک نئے سنہری دور کا آغاز کرے گا اور اب وقت آگیا تھا کہ امریکہ کو اقتصادی طور پر خوشحال بنایا جائے۔ڈونلڈٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھاکہ آج ہماری اقتصادی آزادی کا دن تھا۔ ٹیرف سے حاصل رقم اپنے قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال کریں گے۔کئی برسوں امریکی شہریوں کو سائیڈ لائن رکھا گیا۔ دوسری قومیں طاقتوربن گئیں۔ اب امریکہ کی خوشحالی کی باری ہے اور اضافی ٹیرف عائد کرنے سے مضبوط مسابقت اور اشیاکی قیمتیں کم ہوں گی اس رقم کواپنے ٹیکسوں کو کم کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔