علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ کے 40ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات شاہی عیدگاہ ملتان میں اختتام پذیر

مظہر سعید کاظمی نے ملکی سالمیت واستحکام،اتحاد،غزہ،فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی،دہشتگردی کے خاتمے اور امن کیلئے خصوصی دعا کرائی

ہفتہ 5 اپریل 2025 18:26

ٌ ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2025ء) غزالئی زماں رازی روراں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ کے 40ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات شاہی عیدگاہ ملتان میں اختتام پذیر ہوگئیں جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ اور دربار سعیدیہ کاظمیہ کے سجادہ نشین علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے پاکستان کی سالمیت واستحکام،اتحاد عالم اسلام،غزہ،فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی،دہشت گردی کے خاتمے اور وطن عزیز میں قیام امن کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی،صاحبزادہ علامہ سید ارشد سعید کاظمی،صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی، صاحبزادہ سید جاوید سعید کاظمی، سید احمد سعید کاظمی، سید محمد سعید کاظمی، سید محمد احد سعید کاظمی، سید روح القدس کاظمی، سید حامد مختار کاظمی، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم، مولانا محمد جاوید مصطفی سعیدی،،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، مولانا محمد فاروق خان سعیدی، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، انجینئر عبدالرشید ارشد، مولانا سید محمد جہانگیر شاہ سعیدی، محمد حسین بابر ایڈووکیٹ، مولانا محمد سلیم سعیدی، مولانا محمد آصف سلیم سعیدی، جماعت اہل سنت سندھ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد اکرم سعیدی، تحریک منہاج القرآن کے رہنما مفتی ارشاد حسین سعیدی، مولانا عبدالرزاق نقشبندی، مولانا سید الطاف حسین شاہ سمیت ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی سید محمد احد سعید کاظم نے ختم شریف پڑھا اور سید روح القدس کاظمی نے درودوسلام پیش کیا۔