ژ*حکمران ریموٹ کنٹرول اورطاقت کی بجائے مسائل حل کرے، جماعت اسلامی بلوچستان

ہفتہ 5 اپریل 2025 22:30

v کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2025ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی بیان میں کہا گیاہے کہ حکمرانوں اسٹبلشمنٹ کوہرجگہ طاقت کااستعمال,سب کچھ ریموٹ سے کنٹرول وآرڈراورطاقت کے بل بوتے پرچلانے کے بجائے بامقصدسنجیدہ مذاکرات کے ذریعے سلگتے اجتماعی مسائل حل کرنے ہوں گے سب کچھ اپنے اختیارمیں رکھنے طاقت کے غرور میں مست اسٹبلشمنٹ اپنی بنائی ہوئی حکومت کی بات بھی سننے وماننے کیلئے تیار نہیں۔

بلوچستان کے تمام علاقے نوگوایریابن گیے ہیں شاہراہیں,تجارت, کاروبار,شہر, بازار,دیہات,بارڈرز,انٹرنیٹ سمیت سب کچھ بندعوام پریشان ہیں۔جماعت اسلامی بلوچستان کے بیان میں مزیدکہاگیاہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل فوجی آپریشن پولیس گردی وطاقت کااستعمال نہیں ترقی یعنی موٹر ویز اور سڑکوں کا جال،ساحل وسائل پر بلوچستان کے عوام کا اختیار، قدم قدم پر چیک پوسٹوں پر عوام کی تذلیل کاخاتمہ،سیندک ریکوڈک پر حق ملکیت ،سمندر کو ٹرالر مافیا سے آزاد کرانا ،سرحدوں پر آزادانہ قانونی تجارت,زراعت وفصلوں کے لیے ہر وقت بجلی کی دستیابی،ہر علاقے کے لیے پینے کاصاف پانی کی سہولت،بلوچستان کے وفاقی محکموں میں ملازمت کے کوٹے پر بلوچستان کے حقیقی ڈومیسائل کی تعیناتی ،جعلی ڈومیسائل کے ملازمین کی برطرفی ،پورے صوبہ بھرکے تمام اضلاع میں صنعتی زونز کا قیام اور بیروزگاری کا خاتمہ ،فارم47 کے جعلی ایم پی ایز اور ایم این ایز کی ڈی نوٹیفکیشن ،سیاسی قیدیوں,قائدین اور کارکنان کی رہائی،لاپتہ افراد کی بازیابی ہیبلوچستان بھر میں حکومت نے شاہراہوں پررکاوٹیں کھڑی کر کے،خندقیں کھود کر،نیٹ ورک بند کر کے اور ٹرانسپورٹ روک کر عوام کے بنیادی حقوق سلب کیے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں تک کہ پرامن جمہوری جدوجہد بھی جرم بن چکی ہے۔ جب عوام سڑکیں بند کرتے ہیں تو حکومت فوراحرکت میں آتی ہے، مگر خود حکومت نے ایک ہفتے سے زائد عرصے سے راستے بند کر رکھے ہیں۔ہم حکومت بلوچستان کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ظلم کا سلسلہ بند کرے اور عوام کے جائز حقوق تسلیم کرے۔ ماں بہنوں کو فورارہا بکیا جائے اور بلوچستان کے عوام کو جمہوری جدوجہد کا حق دیا جائے۔