
پی ٹی آئی کو طعنے دینے والوں نے آئی ایم ایف کیساتھ 3 سالوں میں4 معاہدے کئے،شیخ وقاص اکرم
حکومت ناکام ہو کر ہمیں الزام دیتی ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات بگاڑے،2025 میں غربت بڑھ کر 40.5 فیصد ہو گئی ہے،پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ کے ہمراہ پریس کانفرنس
فیصل علوی
جمعرات 10 اپریل 2025
15:15

(جاری ہے)
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں سعودی عرب سے تعلقات بہتر کئے ہیں۔ انہوں نے اتنے چکر اسلام آباد کے نہیں لگائے جتنے سعودی عرب کے لگائے ہیں۔
اتنے چکر کے بعد کیا کوئی پراجیکٹس لے کر آئے ؟۔ ان کی ساری ٹیم یہاں آئی لیکن آپ اتنے نالائق ہیں جو سعودی عرب سے ایک پراجیکٹ لے کر نہیں آئے۔ اب یہ 2 ارب پر آگئے ہیں۔بلاول بھٹو کہہ رہے تھے یہ پی ٹی آئی نہیں۔ پی ٹی آئی آئی ایم ایف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آئی ایم ایف کی بارودی سرنگیں پی ٹی آئی نے بچھائیں۔ ہم انتظار کر رہے ہیں پی ڈی ایم ون اور ٹو بتائے آپ نے کونسی ڈیل ختم کی۔حکومت بار بار یہ کہتی ہے کہ یہ ان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا لیکن یہ وہ وزیراعظم ہیں جنہوں نے 3 سال کے دوران 4 آئی ایم ایف معاہدے کئے ہیں۔ جب ہماری حکومت کو ہٹایا گیا تو سب سے پہلا الزام پاکستان پر یہ لگایا گیا کہ وہ عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے، قوم کو بھی پتا چلنا چاہئے ہم کونسی آئسولیشن میں تھے۔اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں صنعت ڈبل ڈیجٹ میں گروتھ کر رہی تھی اس کے بعد ہر سال صنعت نے منفی گروتھ کی۔ 2025 میں غربت بڑھ کر 40.5 فیصد ہو گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے بعد 31 ارب ڈالر لوگوں نے باہر سے بھجوائے۔ ہماری حکومت کے خاتمے کے وقت شرح نمو 6.5 اور اب 3فی صد ہے۔آئی ایم ایف کے کہنے پر انہوں نے رئیل اسٹیٹ کو کوئی ریلف نہیں دیا۔مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس وقت سب سے کم شرح نمو دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ معیشت کو بحال کرنے والے بتائیں کہ آخر یہ شرح نمو اتنی نچلی سطح پر کیسے آ گئی؟۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں بیروزگاری 2.6 فیصد تھی وہ اب بڑھ کر 6 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے۔ پاکستان کی 50 فیصد سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی ہے، لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ یہ کونسی معاشی ترقی ہو رہی ہے؟ جب یہ معیشت اچھی کرنے آئے لوگ اپنی گاڑیاں بیچنے پر آگئے۔موجودہ حکومت کے 3 سالوں میں آئی ایم ایف سے 4 پروگرام لئے گئے جس کا اثر صنعت کی منفی گروتھ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر ہوا۔مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ 1 کروڑ سے زیادہ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں اور بے روزگاری کے باعث 2022 میں 8 لاکھ لوگ ملک چھوڑ کر گئے۔ 2023 میں 8 لاکھ اور 2024 میں 9 لاکھ لوگ پاکستان چھوڑ کر چلے گئے۔
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائیگا،حکومت کو جو مناسب لگا وہ کریگی، رانا ثناء اللہ
-
جرمنی: ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں ڈنمارک کا شہری گرفتار
-
بھارتی اقدام کے بعد پاکستان کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ
-
امریکہ کا حماس سے جنگ بندی منصوبہ تسلیم کرنے پر زور
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.