گورنر سندھ نے ملائیشیا کی نجی ائرلائن کے پاکستان سے فضائی آپریشن کا افتتاح کردیا

جمعرات 10 اپریل 2025 18:33

گورنر سندھ نے ملائیشیا کی نجی ائرلائن کے پاکستان سے فضائی آپریشن کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ملائیشیا کی نجی ائرلائن کے پاکستان سے فضائی آپریشن کا شاندار افتتاح کیا۔ تقریب میں ملائیشیا کے قونصل جنرل، ائرلائن کے سی ای او، اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی، جو دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی علامت ہے۔گورنر سندھ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک ایسا شاندار منصوبہ ہے جس نے ملائیشین سرمایہ کاری کو بھی راغب کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے صدرِ مملکت، وزیراعظم، اور آرمی چیف کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لیے کی جانے والی انتھک کوششوں کو سراہا۔ گورنر سندھ نے یقین دلایا کہ ملائیشین نجی ائرلائن کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے پوری قوم کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی ائرلائن کی آمد کراچی کو عالمی فضائی نقشے پر نمایاں مقام دلانے میں مددگار ثابت ہوگی، انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت حکومتِ پاکستان کے وژن سے ہم آہنگ ہے اور بین الاقوامی ائرلائن کے کراچی میں آغاز کو اعتماد اور مواقع کا مظہر قرار دیا، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی ترقی اور عالمی فضائی رابطے کی مضبوطی کی جانبنایکناورنقدمنہے۔