پاکستان امریکہ کے ساتھ تعمیری مذاکرات کرنے جا رہا ہے، محمد اورنگزیب

وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستانی وفد امریکہ جائے گا اور امریکہ کے ساتھ مثبت بات چیت کی جائے گی، ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے تو ہر سیکٹر کو کردار ادا کرنا ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 11 اپریل 2025 14:23

پاکستان امریکہ کے ساتھ تعمیری مذاکرات کرنے جا رہا ہے، محمد اورنگزیب
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل 2025)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعمیری مذاکرات کرنے جا رہا ہے، امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے ، وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستانی وفد امریکہ جائے گا اور  امریکہ کے ساتھ مثبت بات چیت کی جائے گی،اسلام آباد میں نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

کاروباری طبقے کی سہولت کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے تو ہر سیکٹر کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمارے پاس ایسی مصنوعات ہیں جو انٹرنیشنل برانڈز بن سکتی ہیں۔ہمیں برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔حکومت صنعتی پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

برآمدی اشیا ءکیلئے ایکسپو سینٹر ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں بھی ایکسپو سینٹرہونا چاہیے۔

ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے تو ہر سیکٹر کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمارے پاس ایسی مصنوعات ہیں جو بین الاقوامی برانڈز بن سکتی ہیں۔ ہمیں برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔پاکستان کی اشیا میں بڑی بہتری آئی ہے۔ہمارے پاس ایسی مصنوعات موجود ہیں جو گلوبل برانڈ بن سکتی ہیں۔میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ گوجرانوالہ چیمبر نے عالمی معیار کی اشیاءکی نمائش کی ہے۔

انرجی ایفیشنی کے معیار کے مطابق اشیا تیار کی جا رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے دیئے گئے تمام اہداف پورے کر لئے ہیں۔ امید ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں بھی فنڈز ملیں گے۔بجٹ تجاویز پر حکومت اور نجی شعبہ ملک کر کام کر رہا ہے۔

بجٹ کو اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے متعلقین کو بتا دیا جائے گا کہ کن تجاویز پر عمل درآمد ہو سکتا ہے جن تجاویز پر عمل درآمد نہ ہو سکا اسکی وجوہات متعلقہ شعبے کوبتا دی جائیں گی۔بجٹ سازی کیلئے 98 فیصد تجاویز موصول ہوئیں ہیں۔ یکم جولائی کو حتمی بجٹ نافذ ہوگا بعد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ملک میںمعاشی استحکام کیلئے اقدامات جاری ہیں۔