Live Updates

عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانا سنگین غلطی تھا ، اسد عمر

سابق وزیر خزانہ نے بانی پی ٹی آئی کے اس فیصلے کا تمسخر اڑا دیا،عمران خان نے ایک روز جوش سے بتایا پنجاب کیلئے زبردست وزیراعلیٰ مل گیا،پوچھنے پرکہاوہ عثمان بزدار جس کے گھر بجلی بھی نہیں، سابق وزیر خزانہ کا بیان

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 11 اپریل 2025 15:00

عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانا سنگین غلطی تھا ، اسد عمر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہناہے کہ عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانا سنگین غلطی تھا، اسد عمرنے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اس فیصلے کا تمسخر اڑا دیا، عمران خان کے اس فیصلے کے منفی اثرات پارٹی کو طویل عرصے تک بھگتنا پڑے،اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وفاقی وزیر خزانہ رہنے والے اسد عمر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایک دن بڑے مجھے بڑے جوش سے بتایا کہ پنجاب کیلئے بڑا زبردست وزیراعلیٰ مل گیاہے۔

میرے پوچھنے پرانہوں نے عثمان بزدار کا نام لیا۔چونکہ عثمان بزدار کا نام میں نے پہلے کبھی نہیں سنا تھا تو مجھے اس پربہت حیرانی ہوئی ۔

(جاری ہے)

میں نے حیران ہوکر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پھر دوبارہ پوچھاکون عثمان بزدار؟اس پر بانی پی ٹی آئی نے وضاحت دیتے ہوئے مجھے بتایا کہ وہ عثمان بزدار ہے جس کے گھر بجلی بھی نہیں ہے جس پر مجھے حیرت ہوئی ۔

سابق وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے کا تمسخر اڑاتے ہوئے اسے ایک سنگین غلطی قرار دیدیا۔مجھے اس فیصلے پر سخت مایوسی ہوئی تھی ۔اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب جیسے بڑے اور اہم صوبے کیلئے ایسی شخصیت کا انتخاب کرناتحریک انصاف کی بہت بڑی غلطی تھی اوریہ فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی پر ایک سوالیہ نشان بن گیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کے اس غلط فیصلے کا پارٹی کو بہت زیادہ نقصان ہواتھا۔بانی پی ٹی آئی کے اس فیصلے کے منفی اثرات پاکستان تحریک انصاف کو طویل عرصے تک بھگتنا پڑے کیونکہ ایک ایسے شخص کو اتنے بڑے صوبے کا وزیراعلیٰ بنا دیا گیا جس کے پاس صوبہ چلانے کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات