امت مسلمہ امریکہ اور اسرائیل کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے، صاحبزادہ زبیر

جب تک اسرائیلی معیشت تباہ نہیں ہو گی وہ ظلم اور بربریت ختم نہیں کرے گا

ہفتہ 12 اپریل 2025 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)امت مسلمہ امریکہ اور اسرائیل کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے، جب تک اسرائیلی معیشت تباہ نہیں ہو گی وہ ظلم اور بربریت ختم نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

جمعیت علما پاکستان (بورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جامع نورانی مسجد پریٹ آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی دہشت گردی اور جنگی جرائم کی بدترین کاروائیوں کے نتیجے میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں، خواتین اور معصوم بچوں، پناہ گزین کیمپوں، ہسپتالوں اور دفاعی اداروں پر اسرائیلی بمباری اقوام متحدہ کے منہ پر طمانچہ مارنے کے مترادف ہے اس ظلم اور بربریت پرامت مسلمہ مضطرب اور سراپہ احتجاج ہے جبکہ بے حس مسلم حکمراں خواب غفلتِ کی نیند سو رہے ہیں وہ امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی کے لئے اللہ اور اس کے رسول کی ناراضگی کا باعث بن رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو معاشی طور پر تباہ کرنے اور شکست دینے کیلئے امت مسلمہ امریکہ اور اسرائیل کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے جب تک اسرائیلی معیشت تباہ نہیں ہو گی اسرائیل ظلم اور بربریت ختم نہیں کرے گا، کے ایف سی اور میکڈونلڈز اسرائیل کو فنڈنگ کرتے ہیں مسلمان ان میں جا کر اپنے ہاتھوں کو غزہ کے مظلوموں کے لہو سے رنگین نہ کریں، انہوں نے کہاکہ بے حسی کی انتہا ہو چکی ہے پوری دنیا اسرائیل کے مظالم کے خلاف سراپہ احتجاج ہے اس کی مذمت کر رہی ہے جبکہ ایسے وقت میں پاکستانی صحافیوں کا وفد اسرائیل سے محبت کی پینگیں بڑھانے کے لیے مذاکرات کرکے مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کا مرتکب ہواہے انہوں نے کہاکہ اسرائیل امریکہ اور بھارت کا علاج صرف اور صرف جہاد ہے مسلم حکمرانوں نے جہاد سے منہ موڑ لیا اس لئے ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں، امت مسلمہ جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے لبریز عالم کفر کے خلاف میدان جہاد میں اترنے کیلئے تیار ہے، مسلم ریاستیں ان کی ہر طرح مدد کریں ان شا اللہ فلسطین اور کشمیر میں اسلام کا پرچم سربلند ہو گا، اللہ کی مدد سے مسلمان غالب ہوں گے اور اسلام کی حقانیت سے دنیا جگمگائے گی۔