ةپوری قوم اور لاکھوں جیالے اپنے نوجوان چیئرمین کے انتخاب پر خوش ہیں ، سینیٹرشیخ بلال مندوخیل

اتوار 13 اپریل 2025 20:55

Qکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹرشیخ بلال احمد خان مندوخیل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اور لاکھوں جیالے اپنے نوجوان چیئرمین کے انتخاب پر خوش ہیں مستقبل کے وزیراعظم پاکستان بلا ول بھٹو زرداری کا چار سال کیلئے ایک بار پھر بلامقابلہ پاکستان پیپلزپارٹی کا چیئرمین منتخب ہونا پارٹی قیادت اور کارکنان کا اپنے چئیرمین پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے اور انکی قیادت میں پارٹی مزید مضبوط ہو گی پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس پر پاکستان کی عوام کا اعتماد ہیں۔

پاکستان میں اس وقت پاکستان پیپلزپارٹی عوام کیساتھ دکھ درد میں ساتھ کھڑی ہے پاکستان کی عوام صرف اور صرف بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتیں ہے۔

(جاری ہے)

۔انہوں نے کہا کہ ہمایوں خان کے سیکرٹری جنرل بننے سے پارٹی میں تنظیمی خلا پر ہو گیا،انکے انتخاب سے پارٹی تنظیم مزید مضبوط اور فعال ہو گی۔ ندیم افضل چن کی تعیناتی پارٹی کے شعبہ اطلاعات کیلئے نعمت ہے،پارٹی بیانئیے کو میڈیا پر چلانے کے لئے ایسی ہی مضبوط آواز کی ضرورت تھی۔

جبکہ آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس بنا کر پارٹی نے خواتین ورکرز کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے اور ملک کی سب سے بڑی وفاقی جماعت ہے جس میں تمام اقوام اور صوبوں کی نمائندگی موجود ہے پارٹی میں ہمیشہ ورکروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جوکہ شہید زولفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹوکے نظریہ پر ہمیشہ کاربند ہے۔انشا اللہ آنے والے الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھر سے بھاری اکثریت لیکر وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائی گی۔