
وفاقی حکومت کا ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم نے ڈیجیٹائزیشن کیلئے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک سونپ دیا، پاکستان کی ترقی کیلئے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 17 اپریل 2025
20:52

(جاری ہے)
وزیر اعظم نے رمضان پیکج کی ترسیل کے لئے ڈیجیٹل والٹ کے کامیاب نظام کو سراہا اور اس کو مزید سیکٹرز میں استعمال کرنے کی ہدایات دیں۔
مزید برآں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہو گئی ہے، قوم ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہو چکی ہے، بھرپور قوت اور اعتماد سے ٹیم پاکستان ملک کو ترقی سے ہمکنار کرے گی، بلوچستان میں این 25 شاہراہ کی مخالفت کوتاہ اندیشی اور تنگ نظری ہو گی، یہ منصوبہ بلوچستان کے عوام کے دل کی آواز ہے، سیاسی و عسکری قیادت سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کا وژن رکھتی ہے ، 2 سال میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچائیں گے، اسلام آباد میں تزئین و آرائش اور نئے سکوائر کی تعمیر سے وفاقی دارالحکومت میں مزید خوبصورتی اور بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا، معاونین خصوصی ،ارکان اسمبلی کے علاوہ وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت میں توسیع و تزئین کے منصوبوں پر وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک کے نظام میں بہت بہتری آچکی ہے ۔ نئے منصوبوں سے اسلام آباد مزید خوبصورت شہر بن جائے گا۔ اسلام آباد میں پھول اور پودے وفاقی دارالحکومت کے حسن کو دوبالا کررہے ہیں۔ اسلام آباد نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں خوبصورتی کے لئے مثال بنایا جائےگا۔ وزیراعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ 60 کی بجائے 35 دن میں سکوائر کی تعمیر کا ہدف پورا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہباز سپیڈ ہے نہ ہی محسن سپیڈ یہ پاکستان سپیڈ ہے۔ اجتماعی کاوشوں سے پاکستان کی عالمی سطح پر درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔ ملکی معیشت مستحکم ہو گئی ہے۔ قوم ترقی و خوشحالی کےسفر پر گامزن ہوچکی ہے۔ بھرپور قوت اور اعتماد سے ٹیم پاکستان پاکستان کی ترقی کا سفر طے کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے لئے کراچی ، قلات ، خضدار ، کوئٹہ ، چمن شاہراہ (این 25) وفاق کی طرف سے تحفہ ہے۔ یہ خونی شاہراہ 2ہزار جانیں نگل چکی ہے ، اب یہ موٹروے بنےگی اور میں خود اس کی نگرانی کروں گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوئی اضافہ نہیں کیا بلکہ گزشتہ 15 روزمیں جو قیمتیں کم ہوئیں اسی پیسے کو پاکستان کے جغرافیائی لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کی ایک اہم شاہرا ہ کی تعمیر کے لئے استعمال کیاجا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ 2010 میں این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ 100 فیصد بڑھایا گیا تھا، چاروں صوبوں اور وفاق نے مل کر یہ فیصلہ کیا تھا۔ اس میں سب سے بڑا حصہ پنجاب کا تھا ، میں خود اس وقت خادم پنجاب تھا۔ بلوچستان میں فاصلے سینکڑوں نہیں ہزاروں میل کے ہیں۔ بلوچستان میں سرمایہ کاری اسی حساب سے ہونی چاہیے ۔ عوام نے ہمارا فیصلہ خوشی سے قبول کیا ہے۔ پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں موٹر ویز ہیں۔ بلوچستا ن کے لئے بھی ایسا بڑا منصوبہ وقت کی ضرورت اور بلوچستان میں بسنے والے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے دل کی آواز ہے۔ اس منصوبے کی مخالفت کوتاہ اندیشی اور تنگ نظری ہوگی۔ پاکستان گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاوہ 4 وفاقی اکائیوں سے بنتا ہے۔ اس کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ، کسی بھی ایک وفاقی اکائی کے پیچھے رہ جانے سے پاکستان کی ترقی متاثر ہوتی ہے۔ یہ سیاسی اور عسکری قیادت کا وژن ہے کہ سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس شاہراہ کو ایک اعلیٰ معیار کا منصوبہ بنائیں گے۔ 23-2022 میں اس کا سنگ بنیاد رکھا تو اس کے لئے 214 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا ۔ آج تخمینہ لاگت 300 ارب روپے سے بھی بڑھ گیا۔ اس منصوبے کو 2 سال میں مکمل کیا جائے گا اورا س کی تکمیل سے بلوچستان کے عوام اس پر فخر کریں گے اور خونی سڑک ترقی و خوشحالی کی شاہراہ میں تبدیل ہو گی۔ قبل ازیں وزیراعظم نے جناح سکوائر مری روڈ انڈ رپاس کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب سے خطاب کرتےہوئےوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کو آنے والے دنوں میں مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔ وزیراعظم سے 60 کی بجائے 35 دن بعد انڈر پاس کا افتتاح کرائیں گے۔اب اسلام آباد کے چوک پوائنٹس پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔ فیصل مسجد چوک پر ٹریفک کے بہائو کو کم کرنے کے لئے کام شروع کر دیا ہے۔ پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ بلیو ایریا مین پارکنگ پلازہ بند تھا جس کو فعال بنایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد پولیس میں پانچ، سات سو اہلکاروں اور افسروں پر مشتمل ٹریفک کیڈر الگ بنایا جائےگا۔ کچھ مقامات پر پارکنگ فیس کا آغازکیاجا رہا ہے۔ روڈ ز پر پارکنگ ختم کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
-
پاکستان اور بھارت کشیدگی نہ بڑھائیں،دونوں ممالک مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں،امریکہ
-
مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کر سکتاہے، عطاء اللہ تارڑ
-
بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے، پاکستان
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.