۴ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں جاں بحق 8 پاکستانی باشندوں کی لاشیں وطن واپس پہنچ گئیں

ئ*پاکستانی شہریوں کی لاشوں کی واپسی کے موقع پر بہاولپور ایئرپورٹ پر سوگوارانہ تقریب پاکستانی مسافروں کی شہادت پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسزچیف کی طرف سے تعزیت

جمعرات 17 اپریل 2025 22:15

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء)پاکستانی شہریوں کی لاشوں کی واپسی کے موقع پر بہاولپور ایئرپورٹ پر سوگوارانہ تقریب ہوئی۔پاکستانی مسافروں کی شہادت پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسزچیف کی طرف سے تعزیت کی گئی ۔آئی ایس پی آرنے کہا کہ پاکستانی فوج اور قوم دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان ایئر فورس کے سی 130 طیارے نے ایران سے پاکستانی شہریوں کی لاشیں بہاولپور منتقل کیں،ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں جاں بحق 8 پاکستانی باشندوں کی لاشیں وطن واپس پہنچ گئیں،پاکستانی شہریوں کی لاشوں کی واپسی کے دوران بہاولپور ایئرپورٹ پر سوگوارانہ تقریب ہوئی۔پاکستانی مسافروں کی شہادت پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسزچیف کی تعزیت پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستانی فوج اور قوم دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،پاکستانی قونصلیٹ جنرل نے لاشیں ایرانی حکام سے وصول کیں، حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کے ایک سی 130 طیارے نے ایران کے شہر زاہدان سے 8 پاکستانی شہریوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دیں، تمام جاں بحق افراد کا تعلق ضلع بہاولپور سے تھا، جو ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں ایک دہشت گردی کے المناک واقعہ کا شکار ہوئے،آئی ایس پی آر کے مطابق ضروری قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد میتیں زاہدان میں پاکستان کے قونصل جنرل کے حوالے کی گئیں اور بعد ازاں آج علی الصبح پاکستان واپس پہنچا دی گئی، بہاولپور ایئرپورٹ پہنچنے پر مرحومین کے لواحقین نے میتیں وصول کیں، اس موقع پر سول اور فوجی حکام نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی، ترجمان کے مطابق مسلح افواج دکھ کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس المناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے لئے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت، صبر اور استقامت کی دعا کی۔