
یہ چاہتے ہیں عمران خان وکلا ءسے کیسز کی مشاورت نہ کرسکیں،توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے،علیمہ خان
جب تک وکلاء کی ملاقات نہیں ہوتی باقی کسی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جانے کی ضرورت نہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 18 اپریل 2025
13:02

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے کیسز خراب کرنا چاہتے ہیں۔توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے کیوں کہ عدالت کے 3 رکنی بینچ نے ملاقات کا حکم جاری کیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان،عظمیٰ خان اور نورین نیازی سمیت ان کے کزن۔رہنماءپی ٹی آئی عمر ایوب سمیت 7 رہنماﺅں کو اڈیالہ جیل کے قریب حراست میں لے لیا گیاتھا۔بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور دیگر رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے مگرانہیں ملاقات کی اجازت نہیں ملی تھی۔ علیمہ خان نے حراست میں لیتے وقت کہا تھا کہ یہ ہمیں کہیں بیابان میں چھوڑ دیں گے مگر ہم پھر اس وقت تک واپس آئیں گے جب تک یہ جیل میں نہیں ڈالتے اور ملاقات کیے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔اس موقع پر سڑک پر دریاں رکھ کر علیمہ خان نے دھرنا دینے کی کوشش کی تھی لیکن پولیس نے اسے ناکام بنا دیا۔اس دوران جمع ہونے والے کارکنوں کو پولیس نے منتشر کر دیا تھا۔گورکھ پور ناکے پر عمر ایوب کو روک لیا گیا جہاں وہ کئی گھنٹے پولیس کی نگرانی میں بیٹھے رہے تھے۔ پی ٹی آئی رہنماءعمر ایوب موٹر سائیکل پر بیٹھ کر کچے راستوں سے ہوتے ہوئے داہگل پہنچ گئے ایس پی نیبل کھوکھر کی سربراہی میں پولیس کی نفری نے انہیں وہاں سے جانے کی درخواست کی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا تھاجس پر پولیس نے باہر کارکنوں کو منتشر کر دیاتھا۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنماءزرتاج گل ،صاحبزادہ حامد رضا علیمہ خان اور فیملی کے دیگر ممبران ملک احمد بھچر ،سیمابیہ طاہر ، تابش فاروق ،نیاز اللہ نیازی اور دیگر رہنما اور کارکن پہنچ گئے جن کو پولیس نے روک لیاتھا۔بعدازاںبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچنے والی تینوں بہنوں عظمی، علیمہ اور نورین خان سمیت 7 حراست میں لئے گئے رہنماوں کو پولیس نے چکری انٹرچینج پر رہا کردیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
عمر ایوب اپنی پوری زندگی میں کبھی فیصل آباد نہیں گئے
-
خزانہ پھر سے خالی ہونا شروع؟
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم کمی
-
چیف جسٹس صاحب! یہ کیسا انصاف ہے کہ آج عدلیہ کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے
-
حکومت نے پٹرول سستا کر دیا
-
پی ٹی آئی رہنماء عمیر نیازی کا قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ
-
جج صاحب 25 کروڑ عوام پر جو دہشت گردی کر کے قبضہ کیا گیا، انہیں کیا سزا دیں گے؟
-
9 مئی کے مقدمات کی مدعی ن لیگ یا حکومت نہیں بلکہ ریاست ہے
-
حکومت امریکہ سے خائف ہونے کی بجائے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرے
-
بلوچستان لانگ مارچ کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے
-
9 مئی کے جعلی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں آج ایک اوپر سے موصول فیصلہ صادر کیا گیا
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.