
پچھلے 3 ہفتے سے فیملی والوں کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی ، شبلی فراز
قتل کے ملزمان کو بھی ملاقاتوں کی اجازت ہوتی ہے لیکن ایک سیاسی اور غیر قانونی قیدی کو وکلا ٹیم ، خاندان اور دوستوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا، قانون کی پاسداری نہیں ہوگی تو ملک کیسے چلے گا؟، رہنماء پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 18 اپریل 2025
14:23

(جاری ہے)
ملک میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ جیل حکام عدالتی احکامات کو نہیں مان رہے ہیں۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور پارٹی رہنماﺅں کی ملاقاتیں کرانے کی ہدایات دی تھیں لیکن جیل حکام نے گزشتہ روز بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر پارٹی رہنماﺅں کو ملاقات کرنے سے روک دیاتھا۔
دریں اثناء انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ، گھیراو جلاو مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءزرتاج گل اور عمر ایوب کو 10 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا۔اے ٹی سی گوجرانوالہ نے 9 مئی مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔اس موقع پرعدالت میں زرتاج گل کی طرف سے دائر پہلی درخواست ضمانت واپس لے کر ایک نئی درخواست ضمانت دائر کی گئی۔پی ٹی آئی رہنماءعمر ایوب کے وکیل نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ عمر ایوب بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس پرعدالت نے انکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نے سماعت 10 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں رہنماوں کو دوبارہ طلب کر لیا۔
مزید اہم خبریں
-
مظفرگڑھ، مسافر بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق 18زخمی
-
معرکہ حق کے دوران پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر میں بھارتی فوج کو حیران و پریشان کردیا، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا پاکستان سے جنگ میں ناکامی کا اعتراف
-
سیاست میں سارا گیم نمبر کا ہوتا ہے، اسمبلی میں جس کی اکثریت ہوتی ہے وہی حکومت بناتی ہے،رانا ثناء اللہ
-
لکی مروت، سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3 خوار ج ہلاک
-
کراچی، 5 منزلہ عمارت گرنے کے بعدریسکیو آپریشن تاحال جاری، 15 لاشیں نکال لی گئیں
-
ٹرمپ نے ٹیکس اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردئیے
-
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا
-
سانحہ لیاری، کمشنر کراچی کی 13 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر آمد
-
سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے
-
میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.