)اتحاد اہلسنت بلوچستان قلات کے زیر اہتمام جمعہ نماز کے بعد فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی و مظاہرہ

جمعہ 18 اپریل 2025 20:55

Vقلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2025ء) اتحاد اہلسنت بلوچستان قلات کے زیر اہتمام جمعہ نماز کے بعد فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی و مظاہرہ، غزہ میں امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف مین بازار شہید بابو نوروز خان چوک پر کیا گیا مظاہرہ ہوا مظاہرے میں اتحاد اہلسنت بلوچستان کے کثیر تعداد میں کارکنوں کے علاوہ طلبا، اساتذہ، اور مختلف سماجی، سیاسی اور مذہبی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے تفصیلات کے مطابق مختلف مساجد سے نکالی گئی ریلی مین چوک پر احتجاجی مظاہرہ منعقدہ ہوا مظاہرے سے اتحاد اہلسنت بلوچستان کے رہنماوں مفتی سمیع الحق مولانا حسن سعید سعیدی سید آغا کریم شاہ مولانا رحم دل حلیمی نیچاری مولانا محمد یونس لہڑی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف اسرائیل و امریکہ کی وحشیانہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین و غزہ میں جاری امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرنا آج ہر مسلمان پر واجب ہوگیا ہے، غزہ پر جاری اسرائیلی مظالم آج دنیا اپنے اسمارٹ فونز پر براہ راست دیکھ رہی ہے مگر افسوس انسانی علمبردار اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی ادارے ان مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں مقررین نے کہا کہ اسرائیلی مظالم و حملوں کے دوران اب تک 50 ہزار سے زائد نہتے معصوم بچے بوڑھے مرد و خواتین فلسطینی مسلمان شہید جبکہ لاکھوں افراد زخمی کئے گئے ہیں،جبکہ اس سے بڑھ کر غزہ میں لاکھوں افراد خوراک کی قلت بھوک و افلاس سے مر رہے ہیں، اگر عالم اسلام نے ابھی بھی فلسطینیوں کے حق میں عملی اقدامات نہ کئے تو مشرق وسطی میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبردار عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور دنیا کے قوتوں کو ہم برملا کہنا چاہتے ہے کہ اسرائیل ایک ظالم اور ناجائز ریاست ہے جسے کسی صورت بھی قبول نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ ہم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کو جلد از جلد ظلم سے نجات عطا فرمائے ہم عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کرے اور فلسطینی عوام کو ان کا جائز حق دے آخر میں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔