
یقین دلاتے ہیں کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے، رانا ثناء اللہ
پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کا مسئلہ حل کرلیں گے، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے، سندھ میں نام نہاد قوم پرست جماعتیں پیپلز پارٹی کو ہدف بنا رہی ہیں، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط کی گفتگو
فیصل علوی
ہفتہ 19 اپریل 2025
11:13

(جاری ہے)
گرین انیشیٹو منصوبے کو ہم نے ہی لانا ہے اور عمل درآمد بھی کرنا ہے۔ نہروں کاکوئی جھگڑا نہیں ہے۔ نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو مسئلہ پیدا کیا ہے یہ ان کا اپنا پیدا کردہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ6 لوگ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مل سکتے ہیں جو ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرانے میں جیل سپرنٹنڈنٹ اور عملہ ہی بااختیار ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بلاکر پوچھنا چاہیے کہ ملاقاتوں میں رکاوٹ کیوں ہے؟۔گفتگو کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بیٹھ کر بات کرے ورنہ پھر ہم سے شکایتیں نہ کرے۔ ہماری باری ہے خراب کرنے کی لیکن ہم بات خراب نہیں کررہے۔جیل والوں کا بھی شکوہ ہے پی ٹی آئی کا ایک لیڈر کیسے پولیس والوں کو گالیاں دیتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیل کے باہر جو ماحول بنا ہوا ہے اس سے ہم خوش نہیں ہیں۔ متعلقہ آفیشلز کو گالیاں دینگے تضحیک کرینگے تو وہ بھی جواب دیں گے۔ پی ٹی آئی والے اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھی بلائیں اور وہاں ان سے پوچھیں کہ ملاقاتوں میں کون رکاوٹ پیدا کررہا ہے ۔ ہمارا ان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
مزید اہم خبریں
-
بھارتی ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کررہے ہیں یہ جنگی انعام کے طور پر انڈیا کے منہ پر ماریں گے
-
قوم بھارت کی بزدلانہ کارروائی سے ہونے والی شہادتوں کے بدلے کی منتظر ہے
-
بھارت کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی وزیر مملکت خارجہ امور عادل الجبیر سے گفتگو
-
پاکستان کیخلاف دیوانگی کے شکار بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا
-
لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
-
پاک بھارت لڑائی اور چین کے لیے انٹیلی جنس کے مواقع
-
پاک بھارت کشیدگی: فیک نیوز کی بھرمار، پتہ کیسے چلائیں
-
پاک بھارت جنگی کشیدگی، ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کا موک ڈرل کا انعقاد
-
غزہ: لوگوں کو ’پھنسانے‘ کے لیے امداد کے استعمال کا اسرائیلی منصوبہ مسترد
-
پاک بھارت کشیدگی، بھارتی پنجاب کے سکھوں کا مودی سرکار کیخلاف کھڑا ہونے اور مزاحمت کرنےکا اعلان
-
جرمن چانسلر نیٹو کے مستقبل کے بارے میں اب زیادہ پرامید
-
بھارت نے پاکستانی طیارے گرائے تو پھراس کا ملبہ اورپائلٹ کہاں ہیں ،ابھی تک پاکستان نے بھارت پر فضائی حملہ نہیں کیا صرف چھوٹے ہتھیاروں سے بھارتی فوجی چوکیوں پر جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، ڈی جی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.