
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سے نمائندہ خصوصی برائے سیاسی امور اسلامی تعاون تنظیم کی وفد کے ہمراہ ملاقات
اتوار 20 اپریل 2025 12:30
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر ایک پرامن خطہ ہے اور یہاں کوئی سیاسی قیدی بھی نہیں، یہاں جمہوری آزادیاں میسر ہیں، آزادکشمیر کی موجودہ حکومت ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود، ٹورازم، ہائیڈل اور روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، آزادکشمیر میں مکمل مذہبی ہم آہنگی ہے، شہریوں کو تحریر و تقریر کی مکمل آزادی حاصل ہے، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے، مسئلہ فلسطین کے حل کے حوالہ سے سے بھی او آئی سی کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ میں ظلم وستم کی انتہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقیقت ہے لیکن اس کے باوجود بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف آئینی اور انتظامی ہتھکنڈوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز تسلط جاری رکھے ہوئے ہے۔5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کیا جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔انھوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے غیر آئینی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد سے بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق اور جمہوری آزادیوں کو سلب کر رکھا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حریت قیادت اور سیاسی کارکنان بھارت سے اختلاف رائے رکھنے کی وجہ سے نظر بند ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے نوکریوں کے حصول کے لیے کشمیریوں کے بجائے بھارتی شہریوں کو ترجیح دی جاتی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر پر براہ راست دہلی کاکنٹرول ہے۔شہریوں کے حقوق سلب ہیں، آر ایس ایس اور بی جے پی مسلمانوں کی نسل کشی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کا فلسفہ ہی فلسطینیوں اور کشمیریوں کی نسل کشی ہے۔ بھارت اور اسرائیل کے درمیان دیرینہ تعلقات اس پالیسی کا مظہر ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں اسرائیل کی طرف سے اختیار کی گئی نسل کشی کی حکمت عملی جیسے ماڈل کا اطلاق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھی کیا جارہا ہے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق اور جمہوری آزادیوں کے لیے آواز بلند کرنے پر او آئی سی کی کاوشوں کو سرہاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ او آئی سی اقوام متحدہ کے چارٹر، یو این ایس سی اور او آئی سی کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت تنازعہ کے فوری اور پرامن تصفیے کا ایک مضبوط حامی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ او آئی سی نے زلزلہ میں آزادکشمیر کے عوام کی بھر پور مدد کی اس پر بھی شکرگزار ہیں، چوہدری انوار الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آنے والے ایام میں کوئی انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے او آئی سی کردار ادا کرے، انہوں نے سپیشل انوائے کا آزادکشمیر کا دورہ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا، او آئی سی جموں و کشمیر کے لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور کشمیریوں کے بنیادی حق حق خود ارادیت کی جدوجہد کو سرہاتی ہے اور مسلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔سپیشل انوائے برائے سیکرٹری جنرل او آئی سی نے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر او آئی سی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے دورہ کا مقصد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے کر آمدہ دنوں میں استنبول میں ہونے والی او آئی سی میں مسلم ممالک کے وزراء خارجہ کانفرنس میں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال بارے شرکاء کو آگاہ کرناہے ۔
مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.