Live Updates

ش*بھارت نے سندھ طاس معاہدہ چھیڑ کر خطے میں کشیدگی کو ہوا دی: خواجہ سعد رفیق

گ* بھارتی حکمرن نااہل اور شعور سے عاری ہیں ، ہم خود بدترین دہشت گردی سے شکار ہیں ٰبھارت کو طاقت بنانے کے بجائے نئے نئے تنازعات کھڑے کر کے کمزور کئے جا رہے ہیں ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 24 اپریل 2025 18:25

ًلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2025ء) ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھارتی حکمرانوں کو نااہل اور شعور سے عاری قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو چھیڑ کر خطے میں کشیدگی کو ہوا دی، سندھ طاس معاہدے میں واضح لکھا ہے کوئی ایک فریق یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔ آبادی اور خطے کا سب سے بڑے ملک کے حکمران بھارت تمام متنازعہ امور کو بات چیت سے حل کرنے کو ترجیح دینے اور بھارت کو ایک طاقت کے طور پر ابھارنے کے بجائے آئے روز نئے نئے تنازعات کو جنم دیکر کمزور کئے جا رہے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پہلگام و اقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ پاکستان خود بدترین دہشتگردی سے شکار ملک ہے ہم کسی دہشتگردی کی کارروائی کی حمایت نہیں کر تے پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہت قیمت ادا کی، بدقسمتی سے بھارتی حکام دہشتگردی کے واقعات کا الزام ہمیشہ پاکستان پر لگاتے ہیں اور ان کے پاس اس کے کوئی شوائد نہیں ہوتے ۔

(جاری ہے)

انہون ں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعہ کی مذمت کی ہے، چند دن پہلے جعفرایکسپریس واقعہ ہوا تو ہندوستان نے مذمت میں ایک لفظ بھی نہیں بولا، الزام تراشی اور بہتان لگانا کسی حکومت کو زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے بڑا ملک ہے، خطے میں امن اس کے اپنے مفاد میں ہے، بھارتی حکمران اتنے نا اہل اور شعور س ے عاری ہیں کہ وہ تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ تمام تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے بجائے آئے رو ز کوئی نیا تنازعہ کھڑا کر کے ملک کو کمزور کئے جارہے ہوتے ہیں بھارتی لیڈر شپ کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، عالمی امن کیلئے ایسے اقدامات خطرہ بن سکتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت نے دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں جبر کا ماحول بنایا ہوا ہے وہاں کے لوگوں کے خلاف ظلم و تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے ، بھارت کو کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے کر مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پچھلے 77 سال سے لوگ بھارتی مظالم کا شکار ہیں، بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بھارت میں بدامنی کا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان کو بھارتی سائیڈ سے مسلسل نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معائدہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان نہیں بلکہ اس کی توثیق اقوام متحدہ نے کر رکھی ہے ۔ بھارت یکطرفہ طور پر اس معائدے کو ہر گز ختم نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی بھی بھارت میں پاکستان کی دہشتگردی کا ثبوت نہیں دے سکا جبکہ بلوچستان میں بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کا پکڑا جانا اور اس کا اعتراف جرم صوبے میں جاری شدت پسندی میں بھارتی مد اخلت کا کھلا ثبوت ہے ۔

انہوں نے کہا پہلگام واقعے کے تناظر میں اٹھائے گئے اقدامات بھارتی سفارتی خامیوں کا عکاس ہیں ۔ بھارت کے پاس اگر کوئی شوائد ہیں تو خطے میں نئے تنازعات کو جنم دینے کے بجائے وہ کسی بھی عالمی فورم پر بھی یہ ثبوت سامنے لا سکتا تھا ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات