Live Updates

s پہلگام واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی کارستانی مشعال ملک

& مقصد دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا اور پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنا ہے، پریس کانفرنس

جمعرات 24 اپریل 2025 18:25

eاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2025ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور انسانی حقوق کی علمبردار مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی کارستانی ہے، جس کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا اور پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنا ہے۔ پاکستانی سیاستدان بھارت کو منانے کی کوششیں چھوڑ کر شملہ معائدہ مسترد کرنے کی جرات کریں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ، جعفر ایکسپریس اور گجرات جیسے واقعات میں بھی بھارتی ایجنسیاں ملوث رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کر رہا ہے، اور اب امریکی نائب صدر کے دہلی میں موجود ہونے کے دوران پہلگام حملہ کروا کر ایک بار پھر جھوٹا بیانیہ گھڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کے پاس اب صرف سیاحت کا شعبہ بچا تھا، مگر اب وہ بھی ان سے چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرفیو کے دنوں میں کشمیریوں نے سیاحوں کو اپنے گھروں میں پناہ دی، خود بھوکے رہ کر مہمانوں کو کھانا کھلایا، یہ ہمارا کلچر اور ہماری انسانیت ہے۔مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کیے ہوئے ہے بلکہ پاکستان میں پراکسیز کو بھی فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا مودی حکومت پر خطے میں جنگ کے حالات پیدا کر رہی ہے ۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو قابل مذمت اقدام قرار دیتے ہوے کہاکہ بھارت کے دہشتگرد نیٹ ورکس کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا جا رہا ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کے ان جھوٹے ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیا ستدان ا ب بھارت کو منانے کی کوشش چھوڑ دیں ان میں اتنا دم ہونا چاہیے کہ شملہ معائدہ ختم کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا تیس فیصد پانی چین کنٹرول کرتا ہے ۔ چین کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات